உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امیشا پٹیل پاکستانی اداکار عمران عباس کو کر رہی ہیں ڈیٹ؟ اداکارہ کا رومانٹک ویڈیو وائرل

    امیشا پٹیل کا پاکستانی اداکار کے ساتھ ویڈیو وائرل۔ (تصویر کریڈٹ: ameeshapatel9/Instagram)

    امیشا پٹیل کا پاکستانی اداکار کے ساتھ ویڈیو وائرل۔ (تصویر کریڈٹ: ameeshapatel9/Instagram)

    امیشا پٹیل (Ameesha Patel) کا ایک ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں امیشا پٹیل پاکستانی اداکار عمران عباس (Imran Abbas) کے ساتھ رومانس کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      امیشا پٹیل (Ameesha Patel) ایک بار پھر سنی دیول کے ساتھ ‘غدر‘ کے سیکول کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ خبروں کی مانیں تو فلم کی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے، لیکن امیشا پٹیل اپنی فلم سے زیادہ اپنی تازہ ترین ویڈیو کی وجہ سے سرخیوں میں آگئی ہیں۔ امیشا پٹیل کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور اس ویڈیو کو خود اداکارہ نے شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں پاکستانی اداکار عمران عباس (Imran Abbas) کی بانہوں میں امیشا پٹیل کو جھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

      امیشا پٹیل نے بحرین سے اپنے انسٹا گرام پرایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں عمران عباس کے ساتھ ‘کرانتی‘ فلم کے گانے ‘دل میں درد سا‘ پر پرفارم کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ امیشا پٹیل اور عمران عباس دونوں ہی بے حد رومانٹک انداز میں اس گانے پر لپسنک کرتے ہوئے ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آرہے ہیں۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Ameesha Patel (@ameeshapatel9)






      امیشا پٹیل نے عمران کے ساتھ بحرین میں بنایا رومانٹک ویڈیو

      امیشا پٹیل نے اس رومانٹک ویڈیو کو شیئر کرکے کیپشن میں لکھا، ‘لاسٹ ویک میرے سپر اسٹار فرینڈ عمران عباس کے ساتھ بحرین میں مستی۔ اوریجنلی میرے اور ‘بابی دیول کی فلم کرانتی‘ کا گانا عمران عباس کے فیورٹ گانوں میں سے ایک ہے‘۔

      عمران عباس نے پھر سے ملنے کی خواہش ظاہر کی

      اس ویڈیو میں امیشا پٹیل اور عمران عباس کی رومانٹک جوڑی کو دیکھ فینس جہاں جم کر تعریف کر رہے ہیں۔ وہیں عمران عباس نے لکھا، ’اس ویڈیو کی ریکارڈنگ میں بہت مزہ آیا، یقینی طور پر آپ پر شوٹ کئے گئے میرے فیورٹ گانوں میں سے ایک ہے۔ جلد ہی پھر سے آپ سے ملنے کے لئے بے قرار ہوں‘۔ اس ویڈیو اور کمنٹس کو پڑھتے ہی فینس امیشا پٹیل اور عمران عباس کے درمیان کی کیمسٹری کو لے کر سوال پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

      عمران عباس پہلے بھی افیئر کی وجہ سے سرخیوں میں رہے

      واضح رہے کہ پاکستانی اداکار عمران عباس پہلے بھی اپنے افیئرس کی وجہ سے کافی سرخیوں میں رہ چکے ہیں۔ پاکستانی اداکارہ کے ساتھ نام جڑنے پر اداکار نے خود سامنے آکر صفائی دی تھی۔ بہرحال، ایک بار پھر عمران عباس اور امیشا پٹیل سے متعلق سرخیوں کا بازار گرم ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: