உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے شیئر کی اب ایسی تصویر ، لوگوں نے ڈالی یہ نصیحت

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے شیئر کی اب ایسی تصویر ، لوگوں نے ڈالی یہ نصیحت

    عامر خان کی بیٹی ایرا خان نے شیئر کی اب ایسی تصویر ، لوگوں نے ڈالی یہ نصیحت

    ایرا خان نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ، جس پر انسٹاگرام یوزرس انہیں نصیحت دینے لگے ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی ایرا خان سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں ۔ ان کے انسٹا گرام پر ہزاروں فالوورس ہیں ۔ حال ہی میں ایرا خان نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ، جس پر انسٹاگرام یوزرس انہیں نصیحت دینے لگے ہیں ۔ اس تصویر میں ایرا خان شارٹس پہنی ہوئی تھیں ۔ ساتھ ہی چھت پر لیٹ کر ائیر فون لگا کر گانے سن رہی ہیں ۔ انہوں نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ مجھے اپنی چھت سے پیار ہے ، سیمنٹ گرم ہے ، یہ ہوا اور سین مجھے ہر مرتبہ تعجب میں ڈال دیتا ہے ۔ ہیپی ویک اینڈ ! ۔ ایرا کی اس تصویر کو فینس کافی پسند کر رہے ہیں ۔

      وہیں کچھ فینس نے تبصرہ کرتے ہوئے ایرا کو خوبصورت بتایا ۔ تو کچھ نے ایرا کو ٹرول کرنے کی بھی کوشش کی ۔ ایک یوزر نے لکھا کہ گر مت جانا کہیں ۔ تو دوسرے نے لکھا کہ تمہاری چھت کتنی گندی ہے ، اس کو صاف کرو ۔ اس تصویر کو 12 ہزار سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں ۔



      خیال رہے کہ ایرا جس سیریل کی ہدایت کاری کرنے جارہی ہیں وہ گریس سانحہ پر مبنی ہے ۔ اس سیریل کا نام یوری پیڈرس میڈیا ہے ۔ سیریل میں مین کردار ادا کرنے کیلئے ایرا خان نے یوراج سنگھ کی اہلیہ ہیزل کیچ کا انتخاب کیا ہے ۔ اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس بات کا اعلان کرتے ہوئے ایرا خان نے ایک تصویر بھی شیئر کی تھی ۔
      First published: