ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

یوم پیدائش سے ایک دن پہلے بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے پہنی ہاٹ بلیو بکنی ، تصویر ہوئی وائرل

بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈیکروز سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں ۔ تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے الیانا کہیں غائب ہوگئی تھیں ، لیکن اب وہ پھر سے واپس آگئی ہیں ۔

  • Share this:
یوم پیدائش سے ایک دن پہلے بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے پہنی ہاٹ بلیو بکنی ، تصویر ہوئی وائرل
الیانا ڈیکروز۔ تصویر : نیوز 18 ہندی ۔

بالی ووڈ اداکارہ الیانا ڈیکروز سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں ۔ تاہم گزشتہ کچھ دنوں سے الیانا کہیں غائب ہوگئی تھیں ، لیکن اب وہ پھر سے واپس آگئی ہیں ۔ آئے دن الیانا اپنی ہاٹ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہیں ۔ ایسا لگ رہا ہے کہ ان دنوں وہ بیک ٹو بیک اپنی بکنی تصاویر شیئر کررہی ہیں ۔ بالی ووڈ کی اس اداکارہ نے بکنی میں پھر اپنی تصویر شیئر کی ہے ۔


الیانا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ۔ تصویر میں الیانا کی ہاٹنیس قابل دید ہے ۔ الیانا نیلے رنگ کی بکنی میں نظر آرہی ہیں ۔ نیلی بکنی میں وہ ہمیشہ کی طرح کافی ہاٹ نظر آرہی ہیں ۔ انہوں نے کالے رنگ کے چشمے بھی پہن رکھے ہیں ، جو ان کے لک کو مزید جاذب نظر بنا رہا ہے ۔ یہ تصویر شیئر ہوتے ہی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوگئی ہے ۔ بتادیں کہ الیانا کا یکم نومبر کو یوم پیدائش ہے ۔




ایسا لگ رہا ہے کہ الیانا نے ایک دن پہلے سے ہی جشن منانا شروع کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھی الیانا نے ایک تصویر شیئر کی تھی ، جس میں وہ ریڈ پرنٹیڈ بکنی میں نظر آئی تھیں ۔ ویسے یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے جب الیانا نے اپنی کوئی ایسی تصویر شیئر کی ہو ۔

خیال رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے الیانا اپنے اور امریکی بوائے فرینڈ اینڈریو نیبون کے ساتھ معاشقہ کو لے کر بھی سرخیوں میں ہیں ۔ تاہم ایک رپورٹ کے مطابق اب وہ دونوں الگ ہوچکے ہیں ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ دنوں سے اس جوڑے کے درمیان کافی جھگڑا ہورہا تھا ، جس کی وجہ سے دونوں نے ساتھ نہ رہنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
First published: Oct 31, 2019 10:10 PM IST