ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کورونا وائرس پازیٹیو اداکارہ شیوانگی ورما نے کیا انتہائی بولڈ ڈانس ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات

اداکارہ شیوانگی ورما (Shivanggi Verma) کورونا سے متاثر ہیں اور کوارنٹائن میں ہیں ۔ وہ خود کو مثبت رکھنے کیلئے انسٹاگرام پر اپنا ڈانس ویڈیو شیئر کررہی ہیں ۔ وہ ٹی وی شو چھوٹی سردارنی (Choti Sarrdaarni) سے مشہور ہوئی تھیں ۔

  • Share this:
کورونا وائرس پازیٹیو اداکارہ شیوانگی ورما نے کیا انتہائی بولڈ ڈانس ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات
کورونا وائرس پازیٹیو اداکارہ شیوانگی ورما نے کیا انتہائی بولڈ ڈانس ، فینس نے کہہ ڈالی ایسی بات (Photo:nstagram/shivangi2324)

نئی دہلی : ٹی وی شو چھوٹی سردارنی کی اداکارہ شیوانگی ورما کورونا وائرس کی زد میں ہیں ۔ ادکارہ اس وقت خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کررہی ہیں ۔ وہ کہتی ہیں کہ تقریبا دس بارہ دنوں سے مجھے بخار ، سردرد اور کھانسی جیسی علامتیں نظر آرہی تھیں ، لیکن میرا ٹیسٹ ہمیشہ نگیٹو آرہا تھا ۔ میں کسی کو خطرہ میں نہیں ڈالنا چاہتی تھی ، اس لئے میں نے فورا خود کو آئیسولیٹ کرلیا ۔ اس ہفتہ کی شروعات میں میری رپورٹ پازیٹیو آئی اور مجھے تھوڑی راحت محسوس ہوئی ، لیکن جلد ہی اس ٹراما نے میری ذہنی صحت پر برا اثر ڈالا ۔


اداکارہ خود کو پازیٹیو بنائے رکھنے کیلئے سوشل میڈیا پر اپنا 30 سکینڈ کا ڈانس ویڈیو شیئر کرکے کہتی ہیں کہ میں ڈانسنگ ، آن لائن گیم کھیلنا ، میک اپ ٹیوٹوریل اور تخلیقی کاموں میں مصروف رہنے کیلئے اپنے کنٹنیٹ پر کام کرتی ہوں ۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو ایسے مشکل حالات میں تنہا رہنے سے نقصان ہوتا ہے اور ہماری ذہنی صحت پر برا اثر پڑتا ہے ۔ وہ مزید کہتی ہیں کہ حال ہی میں میں نے سب سے برے دنوں میں سے ایک کا سامنا کیا ، کیونکہ میرا آکسیجن لیول کافی گرگیا تھا اور میں ڈرنے بھی لگی تھی ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Shivangi Verma (@shivangi2324)






وہ کہتی ہیں : لیکن ریپو میری سب سے بڑی طاقت بنا رہا ، کیونکہ اس نے مجھے پرسکون کیا اور میرے ساتھ مسلسل ویڈیو کال پر رہا ، کیونکہ وہ ابھی دہلی میں ہے ۔ میں مضبوط ہوں اور چیزیں مجھ پر آسانی سے اثر نہیں کرتی ہیں ۔ جب میرا ٹیسٹ پازیٹیو آیا تھا ، تب میری خود اعتمادی کم ہوگئی تھی ۔

شیوانگی مزید کہتی ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ کیسے کھانا بنانا ہے ، کیونکہ میں صرف حلوہ ، انسٹینٹ نوڈلس بناسکتی ہوں ، کیک بنا سکتی ہوں ، مجھے افسوس ہے کہ میں نے آسانی سے بننے والا کھانا بنانا بھی نہیں سیکھا تھا ، جس کی مجھے اس وقت کافی ضرورت ہے ۔ لیکن ریپو پھر سے مجھے ویڈیو کال سے اچھا کھانا بنانے میں مدد کررہا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 12, 2021 08:25 AM IST