ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اب اس اداکار نےکم عمری میں دنیا کو کہا الوداع، دہلی میں لی آخری سانس

جے پال نیگی (Jaipal Negi) کا اتنی کم عمر میں اس طرح سے جانا اتراکھنڈ فلم انڈسٹری (Uttarakhand Film Industry)کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔

  • Share this:
اب اس اداکار نےکم عمری میں دنیا کو کہا الوداع، دہلی میں لی آخری سانس
اداکار جے پال نیگی نے کم عمر میں دنیا کو کہا الوداع

ممبئی: پیدائش اور موت پر تو کسی کا بس نہیں چلتا ہے۔ یہ تو وقت پر ہی رہتے ہیں۔ خدا نے بھلے ہر وقت کو یقینی کیا ہو، لیکن کوئی خاص دنیا سے جاتا ہے تو غموں کا پہاڑ ٹوٹ جاتا ہے۔ بالی ووڈ (Bollywood) نے حال ہی میں اپنے دو نایاب ستاروں کو کھویا۔ عرفان خان (Irrfan Khan) اور رشی کپور (Rishi kapoor)کے جانے کا غم ابھی لوگ بھلا بھی نہیں پائے تھے کہ اتراکھنڈ کے کئی سپر ہٹ گیتوں میں اداکاری کرنے والے اداکار جے پال نیگی (Jaipal Negi) نے چھوٹی سی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ جے پال نیگی کا حادثاتی موت دہلی میں ہوئی۔


بنیادی طور پر پوڑی گڑھوال واقع سنگلا کوٹ کے باشندہ جے پال نیگی (Jaipal Negi) اپنی فیملی سمیت موجودہ وقت میں دہلی کے براڑی میں رہتے تھے۔ جے پال نیگی نے اتراکھنڈ (Uttarakhand) کے کئی سپرہٹ گانوں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کا دل جیتا ہے۔ ان کا ہمیشہ سے ہی رنگ منچ اور ڈرامہ کی طرف توجہ تھی، جو کہ ان کی اداکاری میں واضح طور پر جھلکتا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جے پال گزشتہ کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے، ان کو کڈنی میں پریشانی تھی۔


اتوار (24 مئی) صبح اچانک ان کی طبعیت خراب ہوگئی، جس کے بعد انہیں اہل خانہ دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال لے کر جانے لگے، لیکن بیچ راستے میں ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ جے پال نیگی کا اتنی کم عمر میں اس طرح سے جانا اتراکھنڈ فلم انڈسٹری کے لئے ایک بڑا جھٹکا ہے۔ ان کی موت کی اطلاع سوشل میڈیا سے ملی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر سینکڑوں مداحوں کے ذریعہ ان کو خراج عقیدت پیش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے ’پشپا چھوری پوڑی کھال کی’، ’نیولا نیولا’، چندرا چھوری‘، چھما چھلایا اگر کئی گانوں میں اداکاری کے ساتھ ان پہاڑی گیتوں کو گایا بھی تھا۔ ان کی اہلیہ کومل رانا نیگی ’چندرا چھوری’ فیم بھی مشہور اداکارہ ہیں۔


آپ کو بتادیں کہ کچھ ماہ پہلے ہی ’پشپا چھوری پوڑی کھال کی’ اداکارہ رینا راوت کا انتقال ہوگیا تھا۔ سال 2020 میں اتراکھنڈ نے اپنے دو ایسے اداکاروں کو کھو دیا ہے۔
First published: May 26, 2020 10:28 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading