உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کون ہیں ہر ہر شمبھو گانے والی Farmani Naaz، دیوبند کے مولانا نے جاری کیا ہے سنگر کے خلاف فتویٰ

    Farmani Naaz News Update Today: دیوبند کے مولوی نے ان کے خلاف فتویٰ جاری کر کے ان پر تنقید کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فرمانی ناز نے سال 2021 میں سنگنگ ریئلٹی شو 'انڈین آئیڈل' میں بھی حصہ لیا تھا۔

    • Share this:
      Har Har Sambhu Song Farmani Naaz News Update Today: یوٹیوب اور گلوکار فرمانی ناز ان دنوں کافی چرچا میں رہتی ہیں۔ چرچا کی وجہ یہ ہے کہ مسلمان ہونے کے باوجود انہوں نے حال ہی میں ایک شیو بھجن 'ہر ہر شمبھو' گایا ہے۔ دیوبند کے مولوی نے ان کے خلاف فتویٰ جاری کرکے ان پر تنقید کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ فرمانی ناز نے سال 2021 میں سنگنگ ریئلٹی شو 'انڈین آئیڈل' میں بھی حصہ لیا تھا۔ ماہ شراون میں فرمانی نے شیو بھکتی کا گانا اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا تھا۔ بہت سے لوگ فرمانی کے گانے کی تعریف کر رہے ہیں جب کہ کچھ لوگوں نے فرمانی پر مسلمانوں کے جذبات کو مبینہ طور پر ٹھیس پہنچانے کا الزام لگایا ہے۔
      فرمانی ناز نے فتووں اور تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ ان پر تنقید نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم فنکار ہیں اور فنکار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ گاتے ہوئے ہمیں کوئی مذہب نظر نہیں آتا۔ اللہ نے ہمیں آواز دی ہے۔ ہم اس آواز سے سب کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔"

      ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق دیوبند کے مولانا اسحاق گورا نے کہا تھا کہ ’’ہم جمہوریت میں رہ رہے ہیں اور ہر کسی کو اپنا کام کرنے کا حق ہے۔ فرمانی ناز ایک ایسی گلوکار ہے جو گا سکتی ہیں۔ ان کے خلاف کوئی فتویٰ جاری نہیں ہوا لیکن میں یہ کہنا چاہوں گا کہ ہمارا مذہب دوسرے مذاہب کے لیے بھجن گانے کی اجازت نہیں دیتا۔ یہ شریعت اور اسلام کے اصولوں کے خلاف ہے۔"
      Published by:Sana Naeem
      First published: