ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کٹرینہ کیف بکھیریں گی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں اپنے ڈانس سے جادو؟

فلم "گنگوبائی کاٹھیاواڑی"میں کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اپنے اسپیشل آئیٹم ڈانس سے لوگوں کو دیوانہ بنائیں گی۔

  • Share this:
کٹرینہ کیف بکھیریں گی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم میں اپنے ڈانس سے جادو؟
فلم "گنگوبائی کاٹھیاواڑی"میں کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اپنے اسپیشل آئیٹم ڈانس سے لوگوں کو دیوانہ بنائیں گی۔

بالی ووڈ کی ببلی عاlیہ بھٹ اسٹارر فلم "گنگوبائی کاٹھیاواڑی"میں  کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اپنے  اسپیشل  آئیٹم  ڈانس  سے لوگوں  کو  دیوانہ  بنائیں گی۔ سلمان خان (Salaman Khan) کے ساتھ انشاءاللہ کے ٹل جانے کے بعد اب سنجے لیلا بھنسالی  (Sanjay Leela Bhansali)  نے فلم "گنگوبائی کاٹھیاواڑی" کا اعلان کیا تھا۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔ بتایا جارہا ہے اس فلم کی شوٹنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ بتادیں کہ اس فلم میں عالیہ بھٹ 1950 کی دہائی میں کماٹھی پور کی ایک کوٹھے کی مالکن کے کردار میں نظر آئیں گی۔




 





View this post on Instagram




 

Here she is, Gangubai Kathiawadi 🌹 #SanjayLeelaBhansali @prerna_singh6 @jayantilalgadaofficial @bhansaliproductions @penmovies


A post shared by Alia ☀️ (@aliaabhatt) on





دراصل کچھ وقت پہلے کٹرینہ کیف کو سنجے لیلا بھنسالی کے آفس کے باہر اسپاٹ کیاگیا تھا۔ جس پر ان کے بہت سے فینس نے جاننے کی خواہش ظاہر کی تھی کہ آخر کٹرینہ کیف ان کے کس فلم یا پروجیکٹ میں نظر آنے والی ہیں۔ اس خبر کے بعد کا تو انکشاف ہوگیا ہے کہ وہ آخر کار ان کے دفتر کیوں گئی تھیں۔ صرف اتنا ہی نہیں حال ہی میں عالیہ کو کٹرینہ کے گھر پر بھی اسپاٹ کیا گیا تھا۔ ہو سکتا ہے بالی ووڈ کی یہ دونوں ڈیواز اپنی فلم پر چرچا کرنے کیلئے مل رہی ہوں۔ آپ کو بتادیں کہ عالیہ اور کٹرینہ کو کبھی ایک ساتھ پردے پر نہیں دیکھا گیا۔ ایسے میں ان دونوں کے فینس کا رد عمل دیکھنے کے لائق ہوگا۔ کٹرینہ کیف کے گزشتہ آئیٹم ڈانس جیسے "شیلا کی جوانی"  , "کملی" ، 'چکنی چملیلی'  اور " کالا  چشمہ"   کو  ان  کے  فینس  نے  بیحد  سراہا  تھا۔
First published: Mar 04, 2020 09:29 PM IST