உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    موت سے کچھ گھنٹوں پہلے کانسرٹ کے دوران بار۔بار پسینہ پوچھ رہے تھے KK، سنگر کو ہو رہی تھی گھبراہٹ؟

    Youtube Video

    کنسرٹ کے آغاز میں، کے کے پورے جوش و خروش میں نظر آئے، لیکن آہستہ آہستہ ان کی صحت خراب ہونے لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں وہ بار بار پسینہ پونچھتے نظر آ رہے ہیں۔ انہیں ایک چھوٹے تولیہ سے اپنا چہرہ صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    • Share this:
      Singer KK Death: چپکے سے کہیں، دھیمے پاؤں سے، جانے کس طرح، کس طرح کی گھڑی، پر تم تو تھے ابھی یہیں ، کچھ نہ سنا، کب کا تھا گلہ، کیسے کہہ دیا الوداع ؟ ' مداح اب ان دھنوں کے ذریعے اپنے پسندیدہ گلوکار کو یاد کر رہے ہیں۔ کون جانتا تھا کہ ایسا کے کے زندگی کی جنگ ہار جائیں گے۔ اپنی مخملی آواز کے جادو سے آخری سانس تک لوگوں کو اینٹرٹین کیا۔ 31 مئی کی رات ان کی زندگی کی آخری رات ثابت ہوئی۔ ان کے آخری کانسرٹ کے دوران کی کئی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں لگتا ہے کہ وہ کانسرٹ کے دوران کافی تکلیف سے گزر رہے تھے۔

      جیسا کہ کہاوت ہے، زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے۔ یہ کہنا ناممکن ہے کہ کب کیا ہو جائے۔ کے کی موت کی خبر نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا۔ کے کے منگل کو ایک کانسرٹ کے لیے کولکاتہ کے وویکانند کالج پہنچے تھے۔ کہا جا رہا ہے کہ تقریب کے دوران کے کے تکلہف میں تھے۔ لیکن کسی نے نہیں سوچا تھا کہ یہ تکلیف ان کی جان لے لے گی۔ اب سوشل میڈیا پر ان کی درد بھری ویڈیوز دیکھ کر مداح جذباتی ہو رہے ہیں۔

      مشہور سنگر KK کی موت پر وزیر اعظم نریندر مودی کا ٹویٹ، پیش کیا خراج عقیدت




      کنسرٹ کے آغاز میں، کے کے پورے جوش و خروش میں نظر آئے، لیکن آہستہ آہستہ ان کی صحت خراب ہونے لگی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ویڈیو میں وہ بار بار پسینہ پونچھتے نظر آ رہے ہیں۔ انہیں ایک چھوٹے تولیہ سے اپنا چہرہ صاف کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مداح اب ویڈیو دیکھنے کے بعد قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ وہ کانسرٹ میں گھبراہٹ کا شکار تھے اور یہ بات کسی کو سمجھ نہیں آئی۔

      اسپتال پہنچے مشہور سنگر KK کے سر پر تھے چوٹ کے نشان، کولکاتہ پولیس نے درج کیا معاملہ


      وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پرفارم کرتے ہوئے وہ اچانک بے چین ہو گئے اور پسینے سے بھیگ گئے۔ انہیں جلدی جلدی باہر لیکر جایا گیا۔ دوسرے کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ اسے پکڑ کر لے جا رہے ہیں اور کے کے کو بے سدھ سے نظر آرہے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: