உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کٹرینہ کیف بننے والی ہیں ماں؟ VIRAL VIDEO دیکھ کر نیٹجنس لگا رہے ہیں قیاس

    کٹرینہ کیف بننے والی ہیں ماں؟ VIRAL VIDEO دیکھ کر نیٹجنس لگا رہے ہیں قیاس

    کٹرینہ کیف بننے والی ہیں ماں؟ VIRAL VIDEO دیکھ کر نیٹجنس لگا رہے ہیں قیاس

    کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اپنی شادی کے بعد سے ہی مسلسل فلموں میں مصروف چل رہی ہیں۔ جلد ہی اداکارہ ’ٹائگیر3‘ (Tiger 3) اور ’میری کرسمس (Merry Christmas) میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ ممبئی ایئر پورٹ پر سادگی کے ساتھ نظر آئیں۔ پنک رنگ کے سوٹ کے ساتھ بلیک چشمہ میں بے حد خوبصورت نظر آرہی اداکارہ کی سادگی پر مداح مر مٹے۔

    • Share this:
      کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کو لے کر افواہ اڑ رہی ہے کہ وہ حاملہ ہیں۔ وکی کوشل (Vicky Kaushal) کی بیوی اور بالی ووڈ کی اداکارہ کٹرینہ کیف ممبئی ایئر پورٹ پر پنک کلر کے ڈھیلے ڈھالے کرتے پلازو کے ساتھ ڈوپٹہ لگائے ہوئے نظر آئیں۔ موقع پر موجود پیپرا جی نے انہیں کیمرے میں قید کرلیا اور سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کردیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے کٹرینہ کیف کا ویڈیو وائرل ہونے لگا اور لوگ قیاس آرائی کرنے لگے کہ اداکارہ جلد ہی ماں بننے والی ہیں۔

      کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) اپنی شادی کے بعد سے ہی مسلسل فلموں میں مصروف چل رہی ہیں۔ جلد ہی اداکارہ ’ٹائگیر3‘ (Tiger 3) اور ’میری کرسمس (Merry Christmas) میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ ممبئی ایئر پورٹ پر سادگی کے ساتھ نظر آئیں۔ پنک رنگ کے سوٹ کے ساتھ بلیک چشمہ میں بے حد خوبصورت نظر آرہی اداکارہ کی سادگی پر مداح مر مٹے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






      مداحوں کو کٹرینہ کیف نظر آرہی ہیں حاملہ

      کٹرینہ کیف کے ویڈیو کو فوٹو گرافر ورل بھیانی نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو مداح جم کر کٹرینہ کیف کی تعریف کرنے لگے، لیکن کئی لوگوں کو لگ رہا ہے کہ کٹرینہ کیف حاملہ ہیں۔ ایک نے ویڈیو دیکھ کر لکھا، ’اوہ مائے گاڈ، حاملہ لگ رہی ہیں‘۔ دوسرے نے لکھا ’جلد ممی بننے والی ہیں۔ کٹرینہ کے بچے کو جلد دیکھنا چاہتے ہیں‘۔ حالانکہ ایک فین نے لکھا کہ کیا بغیر پریگننسی کے ڈھیلے کپڑے نہیں پہن سکتیں؟ تو اس پر جواب دیتے ہوئے ایک نے لکھا، ’صرف لُک ہی نہیں، ان کی سست چال بھی دیکھو...۔ مجھے لگتا ہے کہ ابتدائی اسٹیج پر کافی کمزور ہوگی‘۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      سوناکشی سنہا نے گرین ڈیپ نیک ڈریس میں دکھایا گلیمرس اوتار، شیئر کی بولڈ تصاویر

      کٹرینہ کیف کی سادگی پر فدا ہوئے مداح

      کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوجاتے ہیں۔ حال ہی میں دونوں ممبئی سے دور قدرت کی گود میں چھٹیاں ساتھ میں مناتے ہوئے نظر آئے تھے۔ کٹرینہ کیف کی تصاویر بھی گواہی دیتی ہیں اور خود اداکارہ بھی بتا چکی ہیں کہ شوٹنگ کے علاوہ وہ اکثر سمپل رہنا پسند کرتی ہیں۔ بلا کی خوبصورت کٹرینہ کیف کی سادگی پر مداح فدا ہوتے رہتے ہیں۔

      گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی ہے شادی

      کٹرینہ کیف اور وکی کوشل اور 9 دسمبر 2021 کو بڑے ہی شان وشوکت کے ساتھ راجستھان کے بروارا میں شاہی شادی کی تھی۔ کٹرینہ کیف- وکی کوشل کی شادی بھی خوب سرخیوں میں رہی۔ کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو سلمان خان کے ساتھ کٹرینہ کیف فلم ‘ٹائیگر3‘ میں نظر آئیں گی، جبکہ وکی کوشل اور سارہ علی خان کے ساتھ لکشمن اتریکر کی فلم میں کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ’گووندا میرا نام‘ اور میگھنا گلزار کی فلم ’سیم بہادر‘ بھی کر رہے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: