ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فحش تصویروں میں ٹیگ کرتا تھا یہ شخص ، اس مشہور سپرماڈل نے سکھایا ایسا سبق ، جان کر رہ جائیں گے حیران

سال 2006 میں فیمنا مس انڈیا ورلڈ کا خطاب جیتنے والی سپر ماڈل نتاشا سوری کے مطابق یہ شخص گزشتہ تقریبا ڈھائی ماہ سے کئی فحش ویب سائٹ پر بلرڈ فحش تصویروں میں ان کے نام کا استمعال کر رہا ہے ۔

  • Share this:
فحش تصویروں میں ٹیگ کرتا تھا یہ شخص ، اس مشہور سپرماڈل نے سکھایا ایسا سبق ، جان کر رہ جائیں گے حیران
نتاشا سوری ۔ فائل فوٹو ۔

سال 2006 میں فیمنا مس انڈیا ورلڈ کا خطاب جیتنے والی سپر ماڈل نتاشا سوری ( Miss India World Supermodel Natasha Suri ) نے ایک شخص کے خلاف سائبر ہراسانی کا معاملہ درج کروایا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ ایک شخص ان کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور کئی فحش تصویروں میں انہیں ٹیگ کررہا ہے ۔ ان کے مطابق یہ شخص گزشتہ تقریبا ڈھائی ماہ سے کئی فحش ویب سائٹ پر متعدد بلرڈ فحش تصویروں میں ان کے نام کا استمعال کر رہا ہے ۔ یہاں تک کہ اسی شخص نے ایسی خبریں بھی چلائی تھیں کہ نتاشا سوری نے بگ باس 13 کے کنٹیسٹنٹ سدھارتھ شکلا پر ہراسانی کا الزام لگایا ہے ۔ جبکہ یہ پوری طرح جھوٹ ہے ۔


ہندوستان ٹائمس کی ایک خبر کے مطابق نتاشا سوری نے ممبئی کے دادر پولیس اسٹیشن میں یہ معاملہ درج کرایا ہے ۔ ایف آئی آر کے مطابق فلن ریمیڈیوز نام کا ایک شخص نتاشا کو لے کر لوگوں میں افواہ پھیلا رہا ہے ۔ وہ مسلسل مسخ شدہ فحش تصویروں یا پھر ایسی عریاں تصویروں میں ان کا نام ٹیگ کرا رہا ہے ، جن میں وہ نہیں ہیں یا تصویر میں لڑکی کی شناخت نہیں کی جاسکتی ہے ۔


مس انڈیا ورلڈ رہ چکی ہیں نتاشا سوری ۔
مس انڈیا ورلڈ رہ چکی ہیں نتاشا سوری ۔


اطلاعات کے مطابق اس کی شروعات نومبر 2019 میں ایک آرٹیکل کے ساتھ شائع ہوئی تصویر کے ساتھ ہوا ۔ آرٹیکل میں باتھ روم میں بند ایک لڑکی کی بلرڈ تصویر تھی ۔ فلن نے اس تصویر کو اٹھایا اور اس میں نتاشا کو ٹیگ کردیا ۔

نتاشا سوری کے وکیل مادھو تھوراٹ کے مطابق اس معاملہ کی جانکاری گزشتہ سال 24 دسمبر کو ہی سائبر کرائم انویسٹی گیشن سیل کو دیدی گئی تھی ، لیکن یہ معاملہ مسلسل بڑھتا ہی جارہا تھا ۔ ایسے میں پولیس میں ایف آئی آر درج کرانی پڑگئی ۔

نتاشا اب اداکاری کی دنیا میں سرگرم ہیں ۔
نتاشا اب اداکاری کی دنیا میں سرگرم ہیں ۔


نیوز ایجنسی آئی این ایس سے بات چیت کرتے ہوئے نتاشا سوری نے کہا کہ اس شخص نے پہلے نتاشا سوری سنگھ نام سے ٹویٹر ہینڈل بنایا تھا ، پھر کئی فحش تصویروں میں مجھے ٹیگ کرنے لگا تھا ۔ جب کہ نتاشا سوری سنگھ جیسا کوئی نام ہے ہی نہیں ۔ یہ جان بوجھ کر مجھے پریشان کررہا ہے ۔
First published: Jan 17, 2020 05:47 PM IST