اداکارہ اور رکن پارلیمنٹ نصرت جہاں نے گزشتہ سال ایک بچے کا استقبال کیا۔ انہوں نے بیبی بوائے ایشان کو والد اداکار یش داس گپتا کو بتایا تھا۔ اس کا انکشاف ہونے کے بعد سے ہر کوئی حیران ہے۔ تبھی سے دونوں کی شادی کی افواہیں اور خبریں آرہی ہیں۔ گزشتہ ہفتے نصرت جہاں نے اس معاملے پر ایک صحافی سے کہا تھا، ’آپ کو کیسے معلوم کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں’؟ اب، انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہیں اور یش داس گپتا کو ’پھرسے شادی کرنے کی ضرورت نہیں ہے‘۔
نصرت جہاں حال ہی میں ایک انٹرویو میں یش داس گپتا سے اپنی شادی کے بارے میں مسلسل سوالوں پر جواب دیا ہے۔ نصرت جہاں نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا، ’مجھے نہیں معلوم کہ لوگ شادی کی بات کو لے کر اتنے پریشان کیوں تھے۔ وہ مجھ سے پوچھتے رہے۔ میرا مطلب ہے آپ کیا امید کرتے ہیں؟ کہ میں سبھی کو فون کرکے کہوں گی، ’ارے، میں شادی کر رہی ہوں‘؟ اگر ایسا ہے، تو آپ غلط چیز کی امید کر رہے ہیں‘۔
نصرت جہاں نے مزید کہا، ’اگر میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں نہیں بولنا چاہتی ہوں، تو یہ میرے پسند ہے، ہے نا؟ مجھے لگتا ہے کہ شادی شدہ دو لوگوں کو خود پتہ ہونا چاہئے۔ اگر وہ خوش ہیں، تو کوئی اور کیا کر سکتا ہے؟‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان کی اور یش داس گپتا کی شادی ہوچکی ہے، تو نصرت جہاں نے جواب دیا، ’ہمیں دوبارہ شادی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ کیسا لگتا ہے‘؟
نصرت جہاں کے بیٹے ایشان کے برتھ سرٹیفکیٹ پر یش داس گپتا کا نامنصرت جہاں نے سال 2019 میں بزنس مین نکھل جین سے ترکی میں شادی کی تھی۔ جون 2021 میں اس نے کہا تھا کہ ہندوستانی قوانین کے تحت ان کی شادی غیر قانونی تھی۔ نصرت جہاں نے گزشتہ سال 26 اگست کو بیٹے ایشان کو جنم دیا تھا۔ ان کے برتھ سرٹیفکیٹ پر والد کے نام پر یش داس گپتا کا نام لکھا تھا۔ نصرت جہاں کو جب کولکاتا کے ’بھاگیرتھی نیوتیا اسپتال‘ سے چھٹی ملی تو ڈیلیوری کے بعد یش داس گپتا نصرت جہاں کے بیٹے ایشان کو گود میں لئے ہوئے نظر آئے۔
یش داس گپتا نے دیا نصرت جہاں کا ہیلتھ اپڈیٹیش داس گپتا نے نصرت جہاں کو لے کر مداحوں کے ساتھ ایک اپڈیٹ بھی شیئر کیا تھا۔ انہوں نے لکھا تھا، ’جو لوگ نصرت جہاں کی صحت کے بارے میں پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ ان کے لئے ماں اور بچہ صحتمند ہیں اور اچھا محسوس کر رہے ہیں‘۔ نصرت جہاں اور یش داس گپتا 2020 سے ریلیشن شپ میں ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔