உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پاکستانی اداکارہ نے کرینہ کپور خان سے متعلق کہی متنازعہ بات، تو فینس نےلگائی جم کر کلاس

    پاکستانی اداکارہ نے کرینہ کپور خان کا اڑایا مذاق۔ Instagram @kareenakapoorkhan @hiramani)

    پاکستانی اداکارہ نے کرینہ کپور خان کا اڑایا مذاق۔ Instagram @kareenakapoorkhan @hiramani)

    پاکستانی اداکارہ حرا مانی (Pakistani actress Hira Mani) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنا وزن کم کرانے کے لئے اپنے شوہر کی تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan)، کٹرینہ کیف اور دیپیکا پادوکون پر بھی کمنٹ کیا ہے۔

    • Share this:
      پاکستانی اداکارہ حرا مانی (Pakistani actress Hira Mani) کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں وہ اپنا وزن کم کرانے کے لئے اپنے شوہر کی تعریف کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ ساتھ ہی اس ویڈیو میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan)، کٹرینہ کیف اور دیپیکا پادوکون پر بھی کمنٹ کیا ہے۔ ویڈیو میں حرا کچھ ایسا کہتی ہوئی نظر آرہی ہیں، جو لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ اس وجہ سے انہیں کافی ٹرول بھی کیا جا رہا ہے۔

      دراصل، ویڈیو میں حرا مانی اپنے وزن گھٹانے کی بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور وزن کم کرنے کا پورا سہرا اپنے شوہر کو دے رہی ہیں۔ یہ ویڈیو ایک انٹرویو کے دوران کا ہے، جس میں ان کے ساتھ ان کے شوہر بھی موجود ہیں۔ حرا مانی کہتی ہیں، ’اس بار میں نے جو وزن کم کیا ہے، اس میں میرا کوئی ٹرینر نہیں تھا۔ ایک یہی میرا ٹرینر تھا مانی، اس نے جو میرا وزن کم کرایا، وہ گزشتہ کوئی بھی ٹرینر نہیں کرا سکا تھا‘۔

       




      ’3 ماہ میں 10 کلو وزن کم کر دیا‘

      حرا مانی مزید کہتی ہیں، ’میرا وزن بہت بڑھ گیا تھا، 64 کلو گرام ہوگیا تھا۔ تو اس نے مجھ سے کہا کہ چلو بیٹا اب تو… ایک دن میں نے اپنا ڈراما دیکھا تھا، تو میں نے سوچا کہ کون ہے یہ آنٹی بڑی سی، تو مانی حرا نے مجھ سے کہا کہ چل بیٹا تجھے بھگاوں.... اور اس نے تین ماہ میں میرا 10 کلو وزن کم کردیا۔ جو کوئی ٹرینر نہیں کرسکا، میرے میاں نے کیا‘۔ اس کے بعد حرا مانی کرینہ کپور خان پر کمنٹ کرتی ہیں۔

      حرا مانی کو ایک ماہر نفسیات کی ضرورت ہے

      اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سے حرا مانی کی جم کر ٹرولنگ ہو رہی ہے۔ کرینہ کپور کو باڈی شیم کرنے سے ناراض ان کے مداحوں نے حرا مانی کی جم کر کلاس لگا دی۔ کئی لوگوں نے حرا مانی کی سوچ کو بے ہودہ بتایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ’انہیں پڑھائی لکھائی کی ضرورت ہے‘۔ تو کسی دوسرے صارف نے لکھا کہ ‘پبلک پلیٹ فارم پر کسی کو باڈی شیم کرنا غلط ہے‘۔ وہیں، کسی دیگر صارف نے لکھا، ‘ویسے بہت ہی خراب بات ہے یہ‘۔ ایک دیگر صارف نے لکھا، ’حرا مانی کو ایک ایک ماہر نفسیات کی ضرورت ہے! اس کی باتوں کا کوئی مطلب نہیں ہے نان سینس‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: