ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کے گھر میں گھس کر خاتون نے کی مار پیٹ ، 12 گن مین بھی تھے شامل ، سامنے آیا ہنگامہ کا ویڈیو

عظمی خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تابڑتوڑ وائرل ہورہا ہے ۔ وہیں دی ڈان کی ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین پاکستان کے ایک مشہور تاجر کی بیٹیاں ہیں ۔

  • Share this:
اداکارہ کے گھر میں گھس کر خاتون نے کی مار پیٹ ، 12 گن مین بھی تھے شامل ، سامنے آیا ہنگامہ کا ویڈیو
اداکارہ کے گھر میں گھس کر خاتون نے کی مار پیٹ ، 12 گن مین بھی تھے شامل ، سامنے آیا ہنگامہ کا ویڈیو

اچانک کچھ لوگ اداکارہ کے گھر میں گھس گئے اور دھکامکی کے ساتھ بری طرح گالی گلوچ کرنے لگے ۔ اداکارہ اور ان کے ساتھ موجود کچھ قریبی خواتین چیختی چلاتی رہیں ۔ یہ سب اس وائرل ویڈیو میں دکھائی دیا جو پاکستانی اداکارہ عظمی خان کے گھر کا ہے ۔ اس ویڈیو کی بنیاد پر اداکارہ نے پولیس میں شکایت کی ہے اور ایف آئی آر درج کروانے کے بعد اپنا اور اپنی بہن کا میڈیکل ٹیسٹ کروانے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔ اداکارہ کا الزام ہے کہ ان پر حملہ کرنے والی خواتی تقریبا ۱۲ گن مین کے ساتھ گھر میں گھسی تھیں اور ان کے ساتھ بری طرح مار پیٹ بھی کی گئی ۔


عظمی خان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تابڑتوڑ وائرل ہورہا ہے ۔ وہیں دی ڈان کی ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ خواتین پاکستان کے ایک مشہور تاجر کی بیٹیاں ہیں ۔



انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا کہ مجھے شرمندہ کیا گیا ، میر استحصال کیا گیا اور گزشتہ تین دنوں سے جان سے مارنے کی بھی دھمکی مل رہی ہے ۔ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب میرے پاس کھونے کیلئے کچھ نہیں بچا ہے اور اب میں نے پاکستان کے مضبوط لوگوں کے خلاف لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے لئے پیھچے مڑکر دیکھنے کا راستہ باقی نہیں رہ گیا ہے ، میں یا تو مار دی جاوں گی یا پھر مجھے انصاف ملے گا ۔


وہیں اسی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عظمی سے مار پیٹ کا جو ویڈیو وائرل ہورہا ہے ، اس ویڈیو میں ایک خاتون ان پر چیختی ہوئی اور یہ الزام لگاتی ہوئی نظر آرہی ہے کہ عظمی کا کسی عثمان کے ساتھ معاشقہ ہے ۔ اس کے ساتھ ہی خاتون کے ساتھ آئے گارڈس اداکارہ کو غلط طریقے سے چھوتے نظر آرہے ہیں اور ان پر شیشے کے شوپیس اور جوتے بھی پھینکے جارہے ہیں ۔


عظمی کے بیان کے بعد ایک خاتون کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے ، جو خود کو عثمان کی بیوی بتارہی ہے ۔ اس کا کہنا ہے کہ اس کا تاجر کی فیملی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور اداکارہ کی وجہ سے اس کی ۱۳ سال کی شادی ٹوٹی ہے ۔ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا ایک بچہ بھی ہے اور میں کافی عرصہ سے اداکارہ تک پہنچنے کی کوشش کررہی ہوں ، میں اپنی شادی بچانا چاہتی تھی ۔ خاتون کے مطابق جس گھر میں عظمی رہ رہی ہے ، وہ میرا گھر ہے تو اس گھر میں جانا میرا حق ہے ۔
First published: May 28, 2020 07:36 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading