پرینکا چوپڑا (Priyanka Chopra) کے برتھ ڈے کو تقریباً پانچ دن گزر گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے دوستوں اور قریبی لوگوں کے ساتھ بڑے شاندار طریقے سے یوم پیدائش کا جشن منایا تھا۔ نک جوناس کا تب ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں وہ اپنی ساس مدھو کے ساتھ تھرکتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اداکارہ اور ان کے قریبیوں نے اب یوم پیدائش سے متعلق کئی دل کو چھو لینے والی تصاویر اور ویڈیو شیئر کئے ہیں، جس میں پرینکا چوپڑا کو اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ پول میں نہاتے ہوئے اور نائٹ پارٹی کاجشن مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پرینکا چوپڑا کی بہن پرنیتی چوپڑا (Parineeti Chopra) ان کے یوم پیدائش سیلبریشن کا حصہ بنی تھیں۔ اداکارہ کی تصاویر سے واضح ہے کہ وہ بہن پرینکا کا برتھ ڈے منانے کے لئے میکسیکو گئے تھے، جہاں کی خوبصورت تصاویر آپ کا دل جیت لیں گی۔ ظاہر ہے کہ یوم پیدائش سے متعلق خوبصورت تصاویر۔

(تصویر کریڈٹ: Instagram@parineetichopra)
پرنیتی چوپڑا نے پرینکا چوپڑا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’یہ 48 گھنٹے کا جشن تھا۔ اس جشن کی خماری سے نکلنے میں کئی ہفتے گزر جائیں گے اور اسے بھلانے میں پوری زندگی لگ جائے گی‘۔ یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ہزاروں لائکس آگئے۔
برتھ ڈے سیلبریشن میں بہنوں کا نظر آیا پیارپرنیتی چوپڑا نے اپنے انسٹا گرام پر یوم پیدائش کی تصاویر شیئر کرکے پرینکا چوپڑا کے فینس کو ان کی زندگی کو قریب سے دیکھنے کا خاص موقع دیا ہے۔ تصاویر کے ساتھ پرنیتی چوپڑا نے پول میں نہاتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کیا ہے۔ ویڈیو میں سبھی پول میں نہانے کا لطف لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
پرینکا کے ساتھ پرنیتی چوپڑا نے گزارے خوبصورت لمحےایک تصویر میں پرینکا چوپڑا اور نک جوناس بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ پرینکا نے ہاتھ میں تختی پکڑی ہوئی ہے، جس میں اداکارہ اپنے یوم پیدائش کا ذکر کر رہی ہیں۔ ایک دیگر تصویر میں پرنیتی چوپڑا کو پرینکا اور اپنے ایک قریبی کے ساتھ مرر سیلفی لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کام کی بات کریں تو پرینکا چوپڑا، فرحان اختر کی فلم ‘جی لے ذرا‘ میں عالیہ بھٹ اور کٹرینہ کیف کے ساتھ نظر آئیں گی۔ وہ کچھ ہالی ووڈ پروجیکٹس کا بھی حصہ ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔