ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

راہل وید کی دلہن بن گئیں دشا پرمار، سامنے آئی شادی کی پہلی تصویر اور ویڈیو

راہل وید (Rahul Vaidya) اور دشا پرمار (Disha Parmar) کی شادی کے منڈپ سے کچھ تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں، جس میں دونوں ایک دوسرے کو انگوٹھی اور ورمالا پہناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

  • Share this:
راہل وید کی دلہن بن گئیں دشا پرمار، سامنے آئی شادی کی پہلی تصویر اور ویڈیو
راہل وید کی دلہن بنیں گی دشا پرمار، سامنے آئی شادی کی پہلی تصویر اور ویڈیو

بگ باس- 14 کے رنر اپ اور گلوکار راہل وید (Rahul Vaidya) اور ان کی گرل فرینڈ دشا پرمار (Disha Parmar) کے لئے آج بڑا دن ہے۔ راہل دولہا بن کر شادی کے منڈپ میں پہنچ گئے ہیں۔ دشا پرمار بھی سرخ لال جوڑے میں 16 شرنگار کرکے اپنے دولہے راجا کے پاس پہنچیں۔ دونوں کی شادی کی پہلی تصویر سامنے آگئی ہے۔ دونوں کی شادی ممبئی میں کورونا پروٹوکول کو دھیان میں رکھتے ہوئے ہو رہی ہیں۔ شادی میں راہل وید کے دوست سبھی ایک جیسے ڈریس میں نظر آئے۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






گلوکار نے شادی میں آف وہائٹ کلر کی شیروانی پہنی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے گولڈن پگڑی پہن رکھی ہے۔ وہیں، دشا پرمار لال رنگ کے سلور ہیوی ورک والے لہنگے میں نظر آرہی ہیں۔ گولڈن رنگ کے کلیرے، لال رنگ کا چوڑا اور لائٹ جویلری اداکارہ نے پہن رکھی ہے۔



راہل وید (Rahul Vaidya) اور دشا پرمار (Disha Parmar) کی شادی کے منڈپ سے کچھ تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہے ہیں، جس میں دونوں ایک دوسرے کو انگوٹھی اور ورمالا پہناتے نظر آرہے ہیں۔ اہل خانہ اور دوستوں کی موجودگی میں دشا پرمار نے پہلے راہل انگوٹھی پہنائی۔ پھر راہل - دشا کے لئے گھٹنوں پر بیٹھے اور انہیں انگوٹھی پہنائی۔ اس دوران دونوں کافی خوش نظر آئے۔ اس رسم کے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو ورمالا پہنائی۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






اس دوران دونوں کافی خوش نظر آ رہے ہیں اور گھر والے جوڑے پر پھولوں کی برسات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دشا- راہل کی شادی میں خوب مستی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






ایک طرف جہاں راہل وید شادی کے خاص موقع پر کافی رومانٹک نظر آرہے ہیں تو وہیں دشا کی مسکان بھی سبھی کا دل جیت رہی ہے۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)






راہل وید کی شادی میں ان کے دوست اور فیملی کے سبھی مرد ایک جیسے کپڑوں میں دکھائی دیئے۔ بگ باس میں راہل وید کے ددوست بنے علی نے ایک تصویر انسٹا اسٹوری پر شیئر کی ہے، جس میں سب ایک جیسی ڈریس میں نظر آرہے ہیں۔



آپ کو بتا دیں کہ راہل وید کی شادی بگ باس -14 میں بھی خبروں میں بنی تھیں۔ راہل وید- دشا پرمار کے جواب کا انتظار کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے خود شو میں آکر کہا تھا کہ وہ شادی کے لئے تیار ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 16, 2021 05:55 PM IST