راکھی ساونت اور ان کے بوائے فرینڈ عادل درانی ان دنوں کافی سرخیوں میں ہیں۔ ڈانسر اداکارہ راکھی اب عادل کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو میں نظر آئیں گی۔ 'تو میرے دل میں رہنے کے لائق نہیں' گانے میں دونوں کی رومانوی جوڑی ہے۔ اس گانے کا ٹیزر جاری کر دیا گیا جس کے بعد مداح راکھی کو خوبصورت قرار دیتے ہوئے مبارکباد دے رہے ہیں۔ راکھی کے نئے گانے کو سوشل میڈیا پر مکمل دیکھنے کے لیے مداح پہلے ہی پرجوش ہیں۔
گانے 'تو میرے دل میں رہنے کے لائق نہیں' کے ٹیزر میں راکھی ساونت بہت خوبصورت لگ رہی ہیں، جب کہ عادل درانی بھی کسی سے کم ہینڈسم نہیں لگ رہے ہیں۔ اس ٹیزر اور گانے کے بول سے واضح ہے کہ گانا بے وفائی پر مبنی ہے۔ اس گانے کا ٹیزر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے راکھی نے کیپشن میں بتایا ہے کہ پورا گانا 10 ستمبر کو رلیز کیا جائے گا۔
'تو میرے دل میں رہنے کے لائق نہیں' میں ہے ٹویسٹ ؟ ڈرامہ کوئین راکھی ساونت اس گانے کے ٹیزر میں ابتدائی طور پر راکھی اور عادل درانی کا رومانس دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد اگلے سین میں عادل راکھی کو دوسرے لڑکے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔ یہ دیکھ کر عادل کا دل ٹوٹ جاتا ہے اور وہ اداس ہوجاتے ہیں۔ اس ٹیزر نے مداحوں کی دلچسپی بڑھا دی ہے۔ ٹیزر میں جو کچھ نظر آرہا ہے وہ پورے گانے میں ہے یا کوئی ٹوئسٹ ہے، یہ 10 تاریخ کے بعد ہی واضح ہوگا۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔