ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

راکھی ساونت کو ان کی ننہی فین نے دیا 1.5 لاکھ کا تحفہ، خوشی سے پاگل ہوئیں اداکارہ

راکھی ساونت (Rakhi Sawant) کو ان کی مداحو نے تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپئے کا فون گفٹ کیا ہے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے راکھی ساونت نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔

  • Share this:
راکھی ساونت کو ان کی ننہی فین نے دیا 1.5 لاکھ کا تحفہ، خوشی سے پاگل ہوئیں اداکارہ
تصویر کریڈٹ: @RakhiSawant instagram

ممبئی: ڈراما کوئن راکھی ساونت (Rakhi Sawant) بگ باس کے گھر سے باہر نکلنے کے بعد اکثر سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ شو میں راکھی ساونت نے اپنی اداوں سے سب کا دل جیت لیا تھا۔ اس درمیان راکھی ساونت نے مداحوں کے دیئے ہوئے تحفے کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ راکھی ساونت کو یہ تحفہ ان کے ایک ننھی فین نے دیا، جس کے بعد راکھی ساونت کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں رہا۔


مداحوں نے انہیں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کا فون گفٹ کیا ہے۔ اس کی اطلاع دیتے ہوئے راکھی ساونت نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ اپنے اس مداح کے ساتھ دکھائی دے رہی ہیں۔ اس فین نے راکھی ساونت کو سیمسنگ گلیکسی زیڈ فولڈ 2 دیا۔ اس فون کی قیمت  1,49,998 روپئے ہے۔ راکھی ساونت جس وقت تحفے کو ان باکس کر رہی تھیں، اس وقت وہ کافی خوش لگ رہی تھیں۔


 




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)






راکھی ساونت ویڈیو میں کہتی ہیں کہ ہائے گائز، یہ میں ہوں، یہ میری فین ہے پارول اور یہ میرے لئے کیا لائی ہے، ایک سرپرائز گفٹ۔ فون کو دیکھنے کے بعد راکھی ساونت کہتی ہیں کہ کوئی اتنا بڑا مداح کیسے ہوسکتا ہے؟ راکھی ساونت نے تحفہ کو کھولنے کے بعد اپنی ینگ فین کو کس بھی کیا اور بگ باس کے دیگر کنٹسٹنس سے ان سے نہیں جلنے کے لئے کہا۔

 



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Rakhi Sawant (@rakhisawant2511)






بگ باس -14 (Bigg Boss 14) میں سلمان خان کے ساتھ راکھی ساونت کی ٹیوننگ کو شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔ وہیں راکھی ساونت نے صحیح طریقے سے سبھی کو انٹرٹین کیا تھا، جس وجہ سے وہ خوب سرخیوں میں بنی ہوئی تھیں۔ حال میں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔

حال ہی میں جب راکھی ساونت ورک آوٹ کے لئے جا رہی تھیں، تب پیپرا جی (Paparazzi) نے انہیں گھیر لیا۔ اداکارہ نے شائستگی سے فوٹو گرافر کے ہرسوال کا جواب دیا۔ فوٹو گرافرس نے راکھی ساونت سے بالی ووڈ میں بڑھ رہے کورونا معاملوں (Covid-19 Cases) کے بارے میں جاننا چاہا۔ اس پر راکھی ساونت نے بتایا کہ کس وجہ سے بالی ووڈ میں کورونا کا انفیکشن بڑھ رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 07, 2021 07:46 PM IST