உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ کے دو چارمنگ بوائے نے دبئی میں کھیلا فٹ بال میچ، رنبیر کپور کی پرفارمنس دیکھ اڑے سبھی کے ہوش

    ایک ویڈیو میں رنبیر کپور Ranbir Kapoor Video) کی زبردست پرفارمنس دیکھی جا رہی ہے۔

    ایک ویڈیو میں رنبیر کپور Ranbir Kapoor Video) کی زبردست پرفارمنس دیکھی جا رہی ہے۔

    Bollywood Celebrity In Dubai: اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ’رنبیر کپور 8 کو دیکھو، فٹ بال پر کتنا اچھا کنٹرول ہے‘۔ اس ویڈیو میں رنبیر کا کھیل دیکھنے کے بعد دیگر شائقین فٹ بال پر ان کی کمان کی تعریف کر رہے ہیں۔

    • Share this:
      کارتک آرین فلم 'بھول بھیا 2' (Kartik Aaryan Bhool Bhulaiya 2) کی تشہیر کے درمیان، اداکار رنبیر کپور، ابھیشیک بچن اور دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ دبئی میں متحدہ عرب امارات (United Arab Emirates) کے ساتھ سیلیبریٹی فٹ بال کپ 2022 کا میچ کھیلنے کے لیے شباب الاحلی اسٹیڈیم (Shabab Al Ahli Dubai Club)  پہنچے۔ میچ کے دوران رنبیر اور کارتک کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں رنبیر اور کارتک کو فٹ بال گراؤنڈ میں جاتے ہوئے اور میچ کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اتنا ہی نہیں وہاں موجود شائقین میں رنبیر کا کریز بھی دیکھا گیا۔

      ایک ویڈیو میں رنبیر کپور Ranbir Kapoor Video) کی زبردست پرفارمنس دیکھی جا رہی ہے۔ رنبیر گلابی رنگ کے یونیفارم میں ہیں۔ ویڈیو کے آغاز میں وہ ایک کونے پر نظر آتے ہیں اور جیسے ہی فٹ بال ان کے قریب آتی ہے وہ فٹ بال کو تین مخالف کھلاڑیوں سے بچاکر نیٹ کی طرف لے جاتے ہیں۔ تبھی ایک کھلاڑی بچاؤ کی کوشش میں گیند کو میدان سے باہر پھینک دیتا ہے۔


      اس دوران رنبیر کپور (Ranbir Kapoor Game Video) کی بہترین کارکردگی دیکھی گئی۔ شائقین ان کے کھیل کی جم کر تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو Social Viral کو شیئر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ ’رنبیر کپور 8 کو دیکھو، فٹ بال پر کتنا اچھا کنٹرول ہے‘۔ اس ویڈیو میں رنبیر کا کھیل دیکھنے کے بعد دیگر شائقین فٹ بال پر ان کی کمان کی تعریف کر رہے ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: وکی کوشل کا نیا اشتہار رلیز ہوتے ہی وائرل، ویڈیو دیکھ کر لوگوں کو آئی Salman khan کی یاد



      مزید پڑھئے: Athiya Shetty and KL Rahul کرنے والے ہیں شادی! جانئے کب بجے گی شہنائی؟

      اسی دوران ایک اور ویڈیو میں کارتک آرین اور رنبیر کپور کو فٹ بال گراؤنڈ میں میچ کھیلنے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس میں ہندوستانی مشہور شخصیات کی ٹیم لائن سے گراؤنڈ پر انٹری کے لیے تیار نظر آرہی ہے۔ کارتک آرین رنبیر کپور کے پیچھے کھڑے ہیں۔ ویڈیو میں ایک خاتون مداح کی آواز سنائی دے رہی ہے کہ 'آئی لو یو رنبیر'۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: