ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بڑی خبر! اب اپنے گھرمیں مردہ پائے گئے اداکار سریندر بنتوال ، فلمی دنیا میں غم کی لہر

کرناٹک سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ مشہور کنڑ اداکار سریندر بنتوال (Actor Surendra Bantwal) مردہ پائے گئے ہیں ۔ سریند کی لاش ان کے ہی گھر میں پائی گئی ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر! اب اپنے گھرمیں مردہ پائے گئے اداکار سریندر بنتوال ، فلمی دنیا میں غم کی لہر
سریندر بنتوال ۔ (Photo Credit- @ANI/Twitter)

کرناٹک سے بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ مشہور کنڑ اداکار سریندر بنتوال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں ۔ ٹللو ایکٹر کی موت ان کے بنتوال میں واقع گھر میں ہوئی ہے ۔ سریندر بنتوال کی موت کی خبر ملتے ہی پولیس اہلکار فورا جائے واقع پر پہنچ گئے ۔ تاہم ابھی تک اس میں زیادہ جانکاری سامنے نہیں آئی ہیں ۔ وہیں میڈیا رپورٹس میں اداکار کے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ تاہم ابھی تک سریندر بنتوال کے کنبہ کی جانب سے اس معاملہ میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔ سریندر بنتوال نے اپنے فلمی کریئر کے بعد سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا تھا ۔


سریندر بنتوال کی موت کے بارے میں جانکاری نیوز ایجنسی اے این آئی نے دی ہے ، جس کے مطابق راوڈی شیٹر سریندر بنتوال اپنے گھر میں مردہ پائے گئے ہیں ، جو کہ بنتوال میں واقع ہے ۔ اس کے بعد جائے واقعہ پر پولیس پہنچ گئی ۔ انہوں نے کچھ فلموں میں بھی کام کیا ہے ۔ سریندر کی موت کی خبر نے کنڑ فلم انڈسٹری کو بڑا دھچکہ پہنچایا ہے ۔ وہیں ان کے فینس بھی یہ خبر سن کر صدمے میں ہیں ۔



میڈیا رپورٹس کی مانیں تو یہ معاملہ پیسہ کے لین دین سے وابستہ ہوسکتا ہے ، جس کو لے کر کافی عرصہ سے تنازع چل رہا تھا ۔ سریندر بنتوال سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی تھے اور سیاست سے وابستہ معاملات پر بے باکی سے اپنی رائے ظاہر کرتے تھے ۔ سریندر نے ٹللو فلم چلی پولیلو اور سورن دیرگھا سنگھی جیسی فلموں میں کام کیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 22, 2020 08:37 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading