ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری نے جب ڈانس کرتے کرتے فین سے مانگا اے ٹی ایم کارڈ، کہا۔ کوڈ بتا دیں، دیکھیں ویڈیو

سپنا اپنے ڈانس سے پوری دنیا میں مشہور ہو گئی ہیں۔ سپنا کئی فلمیں، ڈانس نمبرس اور میوزک البم میں بھی نظر آئیں۔ وہیں، سوشل میڈیا پر تو آئے دن ان کے ڈانس ویڈیو وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

  • Share this:
سپنا چودھری نے جب ڈانس کرتے کرتے فین سے مانگا اے ٹی ایم کارڈ، کہا۔ کوڈ بتا دیں، دیکھیں ویڈیو
سپنا چودھری نے جب ڈانس کرتے کرتے فین سے مانگا اے ٹی ایم کارڈ

ممبئی۔ ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری (Sapna Choudhary)  کا انداز نرالا ہے۔ سوشل میڈیا پر وہ کافی فعال رہتی ہیں۔ کورونا دور میں اپنے مداحوں سے دور رہنے کی وجہ سے وہ اپنی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں۔ سپنا اپنے ڈانس سے پوری دنیا میں مشہور ہو گئی ہیں۔ سپنا کئی فلمیں، ڈانس نمبرس اور میوزک البم میں بھی نظر آئیں۔ وہیں، سوشل میڈیا پر تو آئے دن ان کے ڈانس ویڈیو (Sapna Choudhary Dance Video) وائرل ہوتے رہتے ہیں۔ سپنا کے ڈانس ویڈیو تو آپ نے بہت دیکھے ہوں گے لیکن ان دنوں ایک ایسا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں سپنا نے وہ حرکت کر دی کہ فین بھی شرم سے لال ہو گیا۔


لاکھوں دلوں کی دھڑکن سپنا چودھری (Sapna Choudhary) جب ڈانس کرتی ہیں تو ان کے فینس اکثر نوٹوں کی بارش ان پر کر دیتے ہیں۔ ایک اسٹیج شو کے دوران سپنا ٹھمکے لگا رہی تھیں تبھی ایک شخص بار بار اسٹیج کے سامنے آتا اور ان پر نوٹ برسانے لگا۔ سپنا پہلی بار رکیں اور انہوں نے اپنے اس فین سے بات کی۔ سپنا نے پھر ڈانس کرنا شروع کیا تو کچھ دیر کے بعد وہ پھر نوٹ برسانے لگا۔ اس طرح اس شخص کو پیسے برساتے دیکھ کر سپنا نے کہا کہ ایسا کر اے ٹی ایم کارڈ ہی دے دے اور کوڈ بتا دے۔ دیکھئے ویڈیو۔


سپنا کے اتنا کہتے ہی یہ شخص کارڈ لے کر آگیا اور سپنا کی طرف آگے بڑھا دیا۔ فین کی اس حرکت کو دیکھ کر سپنا بھی اپنی ہنسی روک نہیں پائیں۔ حالانکہ، انہوں نے کارڈ نہیں لیا، اسٹیج پر موجود باقی لوگوں نے اس شخص کو اسٹیج کے پاس سے دور بھیج دیا۔ سپنا کا یہ ویڈیو کافی پرانا ہے جو پھر سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کو اب تک 22 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 01, 2020 01:20 PM IST