ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری نے ممی بننے کے بعد اسٹیج پر کی واپسی، لال سوٹ میں کیا زبردست ڈانس

حال ہی میں سپنا نے ایک پیارے سے بیٹے کو جنم دیا اور ممی بنیں۔ ماں بننے کے بعد انہوں نے تقریبا دو ماہ تک سوشل میڈیا سے دوری بنائے رکھی، لیکن دو مہینے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر پھر لوٹیں اور ایک دھماکہ دار ڈانس ویڈیو شئیر کیا۔

  • Share this:
سپنا چودھری نے ممی بننے کے بعد اسٹیج پر کی واپسی، لال سوٹ میں کیا زبردست ڈانس
سپنا چودھری نے ممی بننے کے بعد اسٹیج پر کی واپسی

ممبئی۔ اپنے ٹھمکوں سے لوگوں کو دیوانہ بنا دینے والی سپنا چودھری (Sapna Choudhary) بہترین ڈانسرز میں سے ایک ہیں۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر ان کے ڈانس ویڈیو لمحہ بھر میں وائرل ہو جاتے ہیں۔ اپنے زبردست ڈانس کی وجہ سے وہ آج ملک بھر میں اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔ حال ہی میں سپنا نے ایک پیارے سے بیٹے کو جنم دیا اور ممی بنیں۔ ماں بننے کے بعد انہوں نے تقریبا دو ماہ تک سوشل میڈیا سے دوری بنائے رکھی، لیکن دو مہینے کے بعد وہ سوشل میڈیا پر پھر لوٹیں اور ایک دھماکہ دار ڈانس ویڈیو شئیر کیا۔ اپنے پوسٹ کے ذریعہ انہوں نے پھر سے واپسی کی۔


سپنا چودھری نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو شئیر کیا ہے جس میں وہ ہریانوی گانے پر زبردست رقص کر رہی ہیں۔ اس گانے کے بول ہیں ' دو پٹہ میں جان' (Do Paata me jaan)۔ اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا ' میرا دوبارہ سے خیرمقدم ہے'۔ سپنا کا یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں وہ لال سوٹ میں نظر آ رہی ہیں اور بیحد خوبصورت نظر آ رہی ہیں۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Sapna Choudhary (@itssapnachoudhary)





سپنا کے اس انسٹاگرام ویڈیو کو اب تک 481,625 ویوز مل چکے ہیں۔ شلوار سوٹ پہن کر اسٹیج پر سپنا اپنے ہی انداز میں ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ ویڈیو میں ہریانہ کی دیسی کوئین سپنا چودھری زبردست ڈانس کر رہی ہیں۔ اس گانے میں سپنا چودھری کے ڈانسنگ اسٹیپس کمال کے ہیں۔ لوگ ان کے ٹھمکوں پر جھوم رہے ہیں۔ ان کے اس ڈانس پرفارمنس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔

اس گانے کی بات کریں تو یہ گانا سال 2019 میں ریلیز ہوا ہے جس کو بلراج نین نے گایا ہے اور گانے کے بول سنیل ملک نے لکھے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 27, 2020 06:04 PM IST