ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری کو چھوٹی بیٹی نے دی زبردست ٹکر، ڈانس دیکھ کر دیوانے ہوئے لوگ، دیکھیں ویڈیو

ویڈیو کو لوگ سوشل میڈیا پر بار بار دیکھنا پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک نو کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

  • Share this:
سپنا چودھری کو چھوٹی بیٹی نے دی زبردست ٹکر، ڈانس دیکھ کر دیوانے ہوئے لوگ، دیکھیں ویڈیو
سپنا چودھری کو چھوٹی بیٹی نے دی زبردست ٹکر، ڈانس دیکھ کر دیوانے ہوئے لوگ، دیکھیں ویڈیو

ممبئی۔ ہریانوی ڈانسر، بگ باس کی کنٹیسٹنٹ اور اب بالی وود اداکارہ بن چکیں سپنا چودھری (Sapna Choudhary) کسی نہ کسی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہیں۔ دھماکے دار ڈانس کے علاوہ سپنا (Sapna Choudhary Dance Video)  کا بیباک انداز بھی لوگوں کو خوب پسند آتا ہے۔ سپنا کی فین فالوئنگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن ان کے کئی پرانے ویڈیوز وائرل ہوتے نظر آ جاتے ہیں۔ حال ہی میں سپنا چودھری کا ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں ایک بچی انہیں اسٹیج پر زبردست ٹکر دے رہی ہے۔


سپنا چودھری  (Sapna Choudhary) جو ڈانس شو کرتی ہیں۔ وہ ڈانس میں اتنے مستی بھرے انداز میں جھومتی ہیں کہ شو میں موجود سینکڑوں کی بھیڑ ان کے ساتھ جھومنے لگتی ہے۔ سپنا کا ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ اپنے مستی بھرے انداز میں ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سپنا جیسے ہی ڈانس شروع کرتی ہیں تھوڑی دیر بعد اسٹیج پر ایک بچی پہنچ جاتی ہے۔ یہ بچی سپنا چودھری کی بڑی فین معلوم ہوتی ہے کیونکہ اس نے سپنا کا ایک ایک ڈانس اسٹیپ رٹ رکھا ہے۔ سپنا اس بچی کے ساتھ ہریانوی گیت ’ انگلش میڈیم‘ (English Medium) میں ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔ آپ بھی دیکھئے یہ ویڈیو۔


ویڈیو کو لوگ سوشل میڈیا پر بار بار دیکھنا پسند کر رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک نو کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ اپنے ہریانوی انداز سے لوگوں کے دل دھڑکانے والی سپنا کو یہ بچی زبردست ٹکر دیتی نظر آ رہی ہے۔


First published: Jun 10, 2020 08:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading