ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سپنا چودھری۔ پیپسی کی اسٹیج پر ہوئی نوک جھونک، ہریانوی ڈانسر نے سرعام ایسے جڑا تھپڑ

سوشل میڈیا پر سپنا کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سپنا نے اپنے ساتھی پیپسی کو زوردار تھپڑ سرعام مار دیا۔

  • Share this:
سپنا چودھری۔ پیپسی کی اسٹیج پر ہوئی نوک جھونک، ہریانوی ڈانسر نے سرعام ایسے جڑا تھپڑ
سوشل میڈیا پر سپنا کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سپنا نے اپنے ساتھی پیپسی کو زوردار تھپڑ سرعام مار دیا۔

ممبئی۔ سپنا چودھری (Sapna Choudhary) کے ڈانس کے لوگ دیوانے ہیں۔ سپنا اپنی قاتلانہ اداوں سے لوگوں کو دیوانہ بنا دیتی ہیں۔ ہریانوی ڈانسر سپنا کو آپ نے اکثر اسٹیج پر ہریانوی، پنجابی اور بھوجپوری گانوں پر تھرکتے دیکھا ہے لیکن کیا کبھی آپ نے انہیں اسٹیج پر ہریانوی گانوں کو گاتے سنا ہے۔ سوشل میڈیا پر سپنا کا ایک پرانا ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں سپنا نے اپنے ساتھی پیپسی (Papsi) کو زوردار تھپڑ سرعام مار دیا۔


ہریانوی ڈانسر اور گلوکار سپنا چودھری کے مداح ان کے نئے اور پرانے ویڈیوز کے دیوانے ہیں۔ مداحوں کی تفریح کے لئے وہ سوشل میڈیا پر اپنے ڈانس اور گانوں کے ساتھ اپنی فوٹیج بھی اپ لوڈ کرتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں سپنا اور پیپسی (Sapna Choudhary and Papsi) کا ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس میں سپنا بالکل ہریانوی انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔ پیپسی سپنا کے ساتھ گانا شروع کرتے ہیں لیکن بیچ بیچ سپنا کو چھیڑنے کا موقع وہ نہیں چھوڑتے۔ سپنا پیپسی کی ان حرکتوں سے پریشان ہو کر انہیں تھپڑ جڑ ہی دیتی ہیں۔ دیکھئے یہ ویڈیو۔


اسٹیج پر پیپسی سپنا کے لئے گانا گا رہے ہیں، پتلا دوپٹہ تیرا منھ دیکھے۔ پیپسی، اسٹیج پر سپنا کا گانا گا کر کہتے ہیں کہ پتلا دوپٹے میں ان کا منھ دکھتا ہے وہ اسے نہ اوڑھا کریں۔ اس ویڈیو کو لوگ کافی پسند کر رہے ہیں۔ اسٹیج پر دونوں کی اس کھٹی میٹھی نوک جھونک کو لوگ خوب پسند کر رہے ہیں۔ دونوں ہی اپنے ڈانس اسٹیپ میں کمال کی انرجی دکھا رہے ہیں۔


سپنا چودھری اور پیپسی کے اس ویڈیو کو سونی ٹیک نے اپنے یوٹیوب اکاونٹ پر اپ لوڈ کیا ہے۔ اس ویڈیو کو یوٹیوب پر تقریبا دو کروڑ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی فالوئنگ لاکھوں میں ہے۔ ان کے پروگرام میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوتے ہیں۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jul 08, 2020 09:54 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading