உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سہانا خان کے ڈیبیو سے پہلے، شاہ رخ خان نے دیا بیٹی کو بڑا مشورہ، کہا- ’جتنا ہوسکے مسکراو‘

    سہانا خان کے ڈیبیو سے پہلے، شاہ رخ خان نے دیا بیٹی کو بڑا مشورہ

    سہانا خان کے ڈیبیو سے پہلے، شاہ رخ خان نے دیا بیٹی کو بڑا مشورہ

    شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے انسٹا گرام پر زویا اختر کی آنے والی فلم ‘دی آرچیج‘ (The Archies) کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے بیٹی سہانا خان کو خوبصورت مشورہ دیا ہے۔ واضح رہے کہ ’دی آرچیج‘ سے سہانا خان کے علاوہ اگستیا نندا اور خوشی کپور اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہے ہیں۔

    • Share this:
      شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) نے سب سے زیادہ خوبصورت الفاظ میں اپنی بیٹی کو مشورہ دیا۔ انہوں نے انسٹا گرام پر بیٹی کے نام ایک پوسٹ شیئر کیا، جو زویا اختر کی فلم ‘دی آرچیج‘ (The Archies) سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ شاہ رخ خان نے بیٹی کے لئے لکھا، ‘یاد رکھنا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوں گے، لیکن جیسے آپ ہیں، اگر ویسے بنے رہو گے تو اس کے سب سے قریب رہو گے‘۔

      شاہ رخ خان مزید کہتے ہیں، ’ایک اداکار کے طور پر رحم دل بنیں۔ آپ کو جو حصہ پردے پر پیچھے چھوٹ جاتا ہے، وہ ہمیشہ آپ کا رہے گا۔ میرے بچے، آپ نے لمبا سفر طے کیا ہے، لیکن لوگوں کے دل تک جانے کا راستہ ختم ہونے والا نہیں ہے۔ آگے بڑھو اور زیادہ سے زیادہ مسکراو‘۔ واضح رہے کہ ’دی آرچیج‘ سے سہانا خان، اگستیا نندا اور خوشی کپور بالی ووڈ میں اپنی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔

      سہانا خان پوسٹر میں ’دی آرچیج‘ کی کاسٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ (Instagram/iamsrk)
      سہانا خان پوسٹر میں ’دی آرچیج‘ کی کاسٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ (Instagram/iamsrk)


      سہانا خان نے والد کے لئے جتایا پیار

      انہوں نے آخر میں لکھا، ’اب یہاں لائٹ، کیمرہ اور ایکشن ہوگا‘۔ شاہ رخ خان کے پوسٹ پر بیٹی نے پیار جتاتے ہوئے کمنٹ کیا، ’پاپا، آپ کو پیار‘۔ شاہ رخ خان نے یہ پوسٹ تقریباً گھنٹے بھر پہلے شیئر کیا ہے، جس پر پونے تین لاکھ سے زیادہ لائکس آگئے ہیں۔ نیٹجنس کو کنگ خان کا پوسٹ کافی پسند آرہا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ممتاز کا شادی کے بعد تھا ایکسٹرا میریٹل افیئر، سالوں بعد لیجنڈ اداکارہ نے خود کیا انکشاف 

      شاہ رخ خان نے آرچیج سے جڑی یادیں شیئر کیں

      ایک صارف لکھتا ہے، ’جب سہانا خان کے والد دنیا کے کنگ ہیں، تو وہ اداکاری میں ان کی طرح ہی چمکیں گی۔ وہ بالی ووڈ اور دنیا کی کوئن بنیں گی‘۔ اس سے پہلے، شاہ رخ خان نے آرچیج کامکس کی اپنی یادیں شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا، ‘آرچیج ڈائجسٹ کو 25 پیسے فی دن کے کرائے پر لینے سے لے کر زویا اختر کو اسے پردے پر زندہ دیکھنا… شاندار احساس ہے۔ سبھی کو مبارکباد، کیونکہ وہ سب سے خوبصورت پروفیشن میں اپنے پہلے چھوٹے قدم رکھ رہے ہیں‘۔

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)






      آرچی اینڈریوز کے انڈین ورزن کو دیکھنے کے لئے بیتاب ہیں ناظرین

      ویرونیکا، بیٹی، جگڈیہہ اور ریگی سمیت آرچی اینڈریوز اور ان کے گروپ کے دلچسپ کارناموں کو فلموں اور کارٹون سیریز کے کئی ورزن کے ذریعہ ہمیشہ کے لئے زندہ کردیا ہے۔ آرچی اینڈریوز کا کیریکٹر پہلی بار پیپ کامکس میں دکھائی دیا تھا اور پاپ کلچر میں ایک کیریکٹ کے طور پر پاپولر ہوگیا تھا۔ ناظرین جاننے کے لئے بیتاب ہیں کہ اس کے انڈین ورزن میں کیا خاص ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: