اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سشانت سنگھ راجپوت کی بہن نے شیئر کیا ان کا لیٹر، 30 سال میں ہی لکھ ڈالی تھی گہری بات

    سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا

    سشانت سنگھ راجپوت کی بہن کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑا جھٹکا

    سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kirti) نے جو نوٹ سوشل میڈیا (Social Media) پر شیئر کیا ہے۔ اس نوٹ کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’بھائی نے لکھا تھا یہ، بھائی کی یہ سوچ بہت گہری ہے’۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ (Bollywood) اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے دنیا کو الوداع کہے کل یعنی 14 جنوری کو پورے 7 ماہ پورے ہونے کو ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کے مداح ابھی بھی ان کی یادوں کو بھلا نہیں پارہے ہیں۔ سشانت سنگھ کے جانے کے بعد سے مسلسل ان کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kirti) نایاب تصویریں اور پرسنل نوٹس کو شیئر کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک سشانت سنگھ راجپوت کا لکھا ہوا نوٹ شیئر کیا ہے، جس سے اداکار نے 30 سال کی عمر میں گہری بات لکھ ڈالی تھی۔ سشانت سنگھ راجپوت کا یہ نوٹ سوشل میڈیا (Social Media) پر خوب توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔

      سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کی بہن شویتا سنگھ کیرتی (Shweta Singh Kirti) نے جو نوٹ سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے، اس نوٹ کو شیئر کرتے ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا، ’بھائی نے لکھا تھا یہ، بھائی کی یہ سوچ بہت گہری ہے’۔ نوٹ میں اداکار نے لکھا ہے- ’مجھے لگتا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے پہلے 30 سال کچھ بننے میں ہی لگا دیئے، میں ہر چیز میں اچھا بننا چاہتا تھا۔ میں ٹینس، اسکول اور گریڈس میں اچھا بننا چاہتا تھا اور جو بھی چیزیں میں اس پس منظر میں دیکھتا تھا، جس طرح سے میں تھا، اس سے میں متفق نہیں تھا، لیکن اگر میں ان سب میں اچھا بن جاوں تو... مجھے محسوس ہوا کہ میں غلط جا رہا ہوں۔ کیونکہ کھیل ہمیشہ اپنے آپ کو تلاش کرنے کا تھا، جو کہ آپ پہلے سے ہی ہو۔

       




      سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کے بعد سے سی بی آئی، ای ڈی اور این سی بی اس معاملے کی جانچ میں لگے ہوئے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت کیس میں ڈرگس معاملے میں ریا چکرورتی کو گرفتار کیا گیا تھا، وہ تقریباً ایک ماہ تک جیل میں رہی تھیں، جس کے بعد ریا چکرورتی کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی۔

       




      سشانت سنگھ راجپوت کے کیریئر کی بات کریں تو انہوں نے اسٹار پلس کے سیریل ’کس ملک میں ہے میرا دل’ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا تھا۔ اس سیریل کے بعد انہوں نے ’پوتر رشتہ (پاک رشتہ)’ میں انسان کا کردار ادا کیا تھا، جسے مداحوں نے بھی خوب پسند کیا تھا۔ اس سیریل کے بعد سشانت سنگھ راجپوت نے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھا اور انہوں نے اپنی پہلی فلم ’کائے پو چے’ میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ ’ایم ایس دھونی’، ’شدھ دیسی رومانس’، ‘چھچھورے‘ اور ’کیدار ناتھ’ جیسی کئی فلموں میں اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئے۔

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: