உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایوارڈ شو میں سدھارتھ ملہوترا کی آنکھوں میں ڈوبیں Kiara Advani، لوگ بولے کون کہتا ہے بریک اپ ہوگیا؟

    دونوں کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں کیارا اور سدھارتھ دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر بہت باتیں کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ارجن کپور اسٹیج پر اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے وننگ اسپیچ دے رہے ہیں لیکن سب باتیں بھول کر دونوں اپنی باتوں میں گم ہیں۔

    دونوں کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں کیارا اور سدھارتھ دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر بہت باتیں کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ارجن کپور اسٹیج پر اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے وننگ اسپیچ دے رہے ہیں لیکن سب باتیں بھول کر دونوں اپنی باتوں میں گم ہیں۔

    دونوں کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں کیارا اور سدھارتھ دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر بہت باتیں کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ارجن کپور اسٹیج پر اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے وننگ اسپیچ دے رہے ہیں لیکن سب باتیں بھول کر دونوں اپنی باتوں میں گم ہیں۔

    • Share this:
      سدھارتھ ملہوترا  (Sidharth Malhotra) اور کیارا اڈوانی (Kiara Advani)  گزشتہ دنوں اپنے بریک اپ کی خبروں کی وجہ سے خبروں میں تھے۔ خبریں تھیں کہ دونوں نے راستے جدا کر لیے۔ لیکن کرن جوہر کی سالگرہ کی تقریب میں جس طرح سے دونوں ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئے تھے، اس سے یہ واضح ہوگیا کہ اس وقت دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ حال ہی میں دونوں ایک بار پھر ایک ایوارڈ شو میں ایک ساتھ نظر آئے۔ دونوں کو ایک ساتھ دیکھ کر ان کے مداح بھی بہت خوش ہوئے۔ اس ایوارڈ شو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں سب کچھ بھول کر بس اپنی باتوں میں گم ہیں۔

      واضح رہے کہ سدھارتھ ملہوترا-کیارا اڈوانی نے کبھی بھی اپنی ڈیٹنگ کی خبروں پر کبھی مہر لگائی اور نہ ہی بریک اپ (Sidharth Kiara Breakup) پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔ بھلے ہی انہوں نے کبھی اپنے رشتے کو آفیشیل نہیں کیا، لیکن پیپراجی نے انہیں کئی بار ایک ساتھ دیکھا۔

      لوگ کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی جوڑی کو پسند کرتے ہیں۔ دونوں کافی عرصے سے رلیشن شپ میں ہیں لیکن آج تک انہوں نے اس رشتے کو ظاہر نہیں کیا ہے۔ حال ہی میں دونوں ایک ایوارڈ شو میں ایک ساتھ نظر آئے جس کی تصاویر اور ویڈیوز کافی وائرل ہو رہی ہیں۔
      سدھارتھ ملہوترا کی باہوں میں کیارا اڈوانی کو دیکھ کر فینس نے دئے ایسے رد عمل

       



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Sidharth Malhotra fan (@sidharthm.fp)





      دونوں کا ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہا ہے، جس میں کیارا اور سدھارتھ دونوں ایک ساتھ بیٹھ کر بہت باتیں کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ارجن کپور اسٹیج پر اپنا ایوارڈ لیتے ہوئے وننگ اسپیچ دے رہے ہیں لیکن سب باتیں بھول کر دونوں اپنی باتوں میں گم ہیں۔ کیارا اور سدھارتھ کی یہ ویڈیو دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہیں۔

      Karan Johar کے بیٹے یش کو بالکل پسند نہیں پاپا کی یہ حرکت، کر ڈالا سب کے سامنے یہ انکشاف

      بتادیں کہ بالی ووڈ کے رومرڈ جوڑا سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی (Sidharth Malhotra and Kiara Advani) سلمان خان کی بہن ارپتا خان (Arpita Khan) کی عید پارٹی میں ایک ساتھ شامل ہوئے تھے۔ پارٹی سے ایک ویڈیو سامنے آیا تھا، جس میں کیارا اڈوانی کو پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا، لیکن دونوں نے ایک ساتھ پوز دینے کے لئے پیپرا جی کی گزارش کو نظر انداز کردیا تھا اور پارٹی سے نکل گئے تھے۔ واضح رہے کہ لمبے وقت سے جوڑے کے بریک اپ کی قیاس آرائی (Sidharth Kiara Breakup) کی جا رہی ہیں۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by ✨~SIDKIARA ~✨ (@peachysiara)





      پارٹی سے سامنے آئے ایک ویڈیو میں کیارا اڈوانی (Kiara Advani) کریم رنگ کے انڈو ویسٹرن آوٹ فٹ میں بے حد خوبصورت لگیں۔ وہاں سدھارتھ ملہوترا (Sidharth Malhotra) بلیک کرتے میں خوبصورت لگے۔
      سدھارتھ ملہوترا کی آنے والی فلم

      سدھارتھ ملہوترا-کیارا اڈوانی کی آنے والی فلموں کی بات کریں تو سدھارتھ ملہوترا جلد ہی ڈائریکٹر روہت شیٹی (Rohit shetty) کے ساتھ ‘انڈین پولیس فورس‘ (Indian Police Force) سے اوٹی ٹی پر ڈیبیو کرنے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ سدھارتھ ملہوترا کے پاس ’یودھا‘، ’مشن مجنو‘ اور ‘تھینک گاڈ‘ فلمیں بھی ہیں۔

      کیارا اڈوانی کی آںے والی فلموں کی فہرست

      وہیں کیارا اڈوانی ان دنوں فلم ‘بھول بھلیا 2‘ کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کارتک آرین اور تبو ہیں۔ اس فلم کے بعد کیارا ’جگ جگ جیو‘ میں دکھائی دیں گی۔ اس کے علاوہ کیارا اڈوانی ’گووندا نام میرا‘ میں وکی کوشل اور بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظر آئیں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: