உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اس اداکارہ نے کرلی خودکشی، کنبے اور دوستوں کیلئے چھوڑا روح جھنجھوڑ دینے والا Suicideنوٹ، پڑھ کر آپ بھی رو پڑیں گے

    South Korean Actress Yoo Joo Eun Suicide:  یو جو ان نے ایک سوسائڈ نوٹ کے ذریعے اپنی ماں، والد، دادی اور بڑے بھائی سے معافی مانگی۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے اور وہ مزید جینا نہیں چاہتیں۔ ان کی درخواست کے بعد ان کے اہل خانہ نے خودکشی نوٹ کو عام کر دیا۔

    South Korean Actress Yoo Joo Eun Suicide: یو جو ان نے ایک سوسائڈ نوٹ کے ذریعے اپنی ماں، والد، دادی اور بڑے بھائی سے معافی مانگی۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے اور وہ مزید جینا نہیں چاہتیں۔ ان کی درخواست کے بعد ان کے اہل خانہ نے خودکشی نوٹ کو عام کر دیا۔

    South Korean Actress Yoo Joo Eun Suicide: یو جو ان نے ایک سوسائڈ نوٹ کے ذریعے اپنی ماں، والد، دادی اور بڑے بھائی سے معافی مانگی۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے اور وہ مزید جینا نہیں چاہتیں۔ ان کی درخواست کے بعد ان کے اہل خانہ نے خودکشی نوٹ کو عام کر دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • intern, Indiasouth koreasouth koreasouth korea
    • Share this:
      South Korean Actress Yoo Joo Eun Suicide: جنوبی کوریا کی ابھرتی ہوئی اداکارہ یو جو ان نے پیر (29 اگست) کو خودکشی committed suicide کر لی۔ ان کی عمر محض 27 سال تھی۔ ان کے اہل خانہ نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی۔ یہ بھی بتایا گیا کہ یو جو ان نے اپنے والدین کے نام ایک سوسائڈ نوٹ suicide note بھی لکھا ہے۔ یو جو نے 'بگ فاریسٹ' اور 'جوسن سروائیول پیریڈ' جیسے ٹی وی شوز میں کام کیا۔ جنوبی کوریا کے نیوز پورٹل سومپی کی رپورٹ کے مطابق یو جو ان نے اپنی خودکشی نوٹ میں بتایا کہ وہ گزشتہ کئی دنوں سے خودکشی کے بارے میں سوچ رہی تھیں۔

      سال 2018 میں 'بگ فاریسٹ' سے ڈیبیو کرنے والی یو جو ان نے ایک سوسائڈ نوٹ کے ذریعے اپنی ماں، والد، دادی اور بڑے بھائی سے معافی مانگی۔ انہوں نے لکھا کہ ان کا دل ٹوٹ گیا ہے اور وہ مزید جینا نہیں چاہتیں۔ ان کی درخواست کے بعد ان کے اہل خانہ نے خودکشی نوٹ کو عام کر دیا۔
      یو جو ان نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں لکھا، "سب سے پہلے، مجھے آپ کو چھوڑ کر جانے کا افسوس ہے۔ خاص طور پر مجھے ماں، باپ، دادی اور بڑے بھائی پر ترس آرہا ہے۔ میرا دل چیختا ہے کہ میں جینا نہیں چاہتی۔ زندگی میرے بغیر خالی ہو سکتی ہے، لیکن براہ کرم بہادری سے جیو۔ میں ہر چیز پر نظر رکھوں گی۔ رونا نہیں ہے. آپ دکھی ہو جائیں گے۔"

      "میں ابھی بالکل بھی اداس نہیں ہوں۔ میں مضبوط اور پرسکون محسوس کرتی ہوں۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ اس لئے ہے کیونکہ میں نے اس کے بارے میں ایک طویل عرصے سے سوچا ہے. میں نے وہ خوشگوار زندگی گزاری ہے جس کی میں حقدار تھی۔ تو میرے لیے اتنا ہی کافی ہے۔ یہ کافی ہے۔ اس لیے میں کسی پر الزام لگائے بغیر جا رہی ہوں۔‘‘
      لاش کے واسطے Gold کی کار! ڈیزائن دیکھ کر حیران ہوئے لوگ، دیکھ کر آپ کے بھی اڑ جائیں گے ہوش

      یو جو ان نے اپنے خودکشی نوٹ میں مزید لکھا، ’’میں مری نہیں ہوں، اس لیے سب لوگ اچھی طرح سے جئیں۔ مجھے امید ہے کہ میرے آخری سفر میں بہت سارے لوگوں کو بلایا جائے گا، اور میں تھوڑی دیر میں پہلی بار سب کو دیکھنا چاہتی ہوں اور کسی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتی ہوں جو مشکل وقت سے گزر رہا ہو..."

      جشن میں ڈوبا تھا فلسطینی کنبہ، منگیتر کےانتظار میں فون لگاتی رہ گئی دلہن، تبھی ہواکچھ ایسا

      خدا مجھ سے پیار کرتا ہے، اس لیے وہ مجھے جہنم میں نہیں بھیجے گا۔ وہ میرے جذبات کو سمجھے گا اور آگے جاکر میرا خیال رکھے گا۔ تو سب لوگ پریشان نہ ہوں میری پرواہ نہ کریں۔"

      یو جو ان نے اپنے سوسائڈ نوٹ میں مزید لکھا، ’’اور میرے تمام پیارے خاندان، قریبی دوستوں اور چاہنے والوں کو۔ مجھے پسند کرنے اور پیار کرنے کے لئے آپ کا بہت بہت شکریہ۔ یہی میری طاقت اور میری مسکراہٹ تھی۔ میں آخر تک کبھی نہ بھولنے والی یادوں unforgettable memories کے ساتھ جیتی رہی، اس لیے مجھے لگتا ہے کہ میں نے ایک کامیاب زندگی گزاری ہے۔ مجھے سمجھنے اور گلے لگانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ مجھے افسوس ہے کہ میں اسے اچھی طرح سے بیان نہیں کر سکتی۔ لیکن آپ سب ا بھی بھی سمجھیں گے کہ مجھے کیسا لگتا ہے ہے نہ؟"

      اور ان تمام قیمتی رشتوں کے لیے جو میں نے بنائے ہیں، خاص طور پر اساتذہ کے لیے، میں بہت مشکور ہوں، اور میں آپ سب کا احترام کرتی ہوں۔ زندگی میں مجھے بہت کچھ سکھانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: