உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کام میں مدد نہیں کررہا تھا شوہر ، بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایسے سکھایا سبق ، ویڈیو وائرل

    کام میں مدد نہیں کررہا تھا شوہر ، بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی نے ایسے سکھایا سبق ، ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی (Sunny Leone) نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ اپنے گھر کے باغیچہ میں نظر آرہی ہیں اور اپنی سہیلی کے ساتھ مل کر شوہر کے ساتھ پرینک کر رہی ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ (Bollywood) کی بے بی ڈال یعنی اداکارہ سنی لیونی (Sunny Leone) ان دنوں اپنے کنبہ کے ساتھ وقت گزار رہی ہیں ۔ لاس اینجلس  (Los Angeles)  میں اپنے بچوں اور شوہر ڈینیل ویبر (Daniel Weber) کے ساتھ وہ کوالیٹی ٹائم گزار رہی ہیں ۔ سنی لیونی بھلے ہی ابھی ہندوستان سے دور ہیں ، لیکن اپنے ہندوستانی فینس کیلئے وہ ہمیشہ سوشل میڈیا پر سرگرم رہتی ہیں ۔ سنی لیونی اپنے شوہر کے ساتھ کافی مستی اور مذاق کرتی رہتی ہیں ۔ سوشل میڈیا (Social Media)  پر ان دنوں ایک ویڈیو کافی زیادہ وائرل  (Viral Video) ہورہا ہے ، جس میں وہ اپنے شوہر کے ساتھ پرینک کرتی نظر آرہی ہیں ۔

      سنی لیونی  (Sunny Leone) نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے ، جس میں وہ اپنے گھر کے باغیچہ میں نظر آرہی ہیں ۔ سنی ویڈیو میں کہہ رہی ہیں جب وہ شام کی پارٹی کی تیاری کررہی تھیں تو ڈینیل نے ان کی بالکل بھی مدد نہیں کی اور وہ پورا دن دھوپ سینکنے میں گزار رہے تھے ۔ شوہر کی اس حرکت سے ناراض سنی انہیں سبق سکھاتی نظر آئیں اور انہوں نے اپنی دوست کے ساتھ مل کر یہ پرینک کیا ۔

      ڈینیل گہری نیند میں سو رہے ہوتے ہیں تبھی سنی ایک پانی سے بھرا غبارہ ان کے پاس رکھ کر پھوڑ دیتی ہیں ، جس کی وجہ سے ان کے شوہر اچانک نیند سے اٹھ جاتے ہیں ۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سنی نے لکھا : اب میں کیا کہوں ؟ ڈینیل کے ساتھ پرینک کرنا بہت آسان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ وہ میری مدد کرتے ہیں ، اس لئے ایسے سو رہے تھے ۔ ڈینیل بہت اچھے شوہر ہیں ۔



      آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے دونوں کا ایک اور ویڈیو لوگوں کو کافی پسند آیا تھا ، جس میں سنی لیونی اپنے شوہر ڈینیل ویبر کو ہیڈ مساج دیتی نظر آئی تھیں ۔ خیال رہے کہ سنی لیونی وقتا فوقتا اپنی ذاتی زندگی کے خوشگوار لمحات کی تصاویرسوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: