ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سشانت سنگھ راجپوت کے جانے کے بعد سے ایسا ہے ان کا کتا، تصویریں اور ویڈیو دیکھ کر آجائیں گے آنسو

سوشل میڈیا پر کئی تصویریں اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں سشانت سنگھ راجپوت اپنے ڈاگ فج کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

  • Share this:

کہتے ہیں پالتو جانور سب سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں۔ مالک کے ہر اشارے کو وہ اچھے سے سمجھتے ہیں۔ سشانت سنگھ راجپوت(Sushant Singh Rajput)   کے پاس بھی ان کا ایک کتا تھا جس کے ساتھ وہ اکثر اپنی تصویریں شیئر کرتے رہتے تھے۔ ان کے (dog fudge) کا نام فج ہے۔ سوشل میڈیا پر اکثر سشانت سنگھ راج پوت  (dog fudge)  کے ساتھ مستی کرتے نظر آتے تھے۔ ان کی تصویروں کے دیکھنے کے بعد یہ احساس ہوتا ہے کہ انہیں فج سے بہت لگاؤ تھا۔ فج کی کچھ تصویریں سوسشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس کو دیکھنے کے بعد آپ بھی ایک لمحہ کیلئے جذباتی ہوجائیں گے۔ بگ باس (Bigg Boss)  سیزن 10 کے ونر منویر گجر نے کچھ بیحد جذباتی کردینے والی سشانت سنگھ کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر کئی تصویریں اور ویڈیو وائرل ہورہی ہیں جس میں سشانت سنگھ راجپوت اپنے ڈاگ فج کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

سشانت چنگھ راجپوت کی وفات کے بعد سے ان کا کنبہ، فینس سبھی غمگین ہیں۔ سشانت کی یاد میں لوگ سوشل میڈیا پر ان کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ سشانت کے جانے کے بعد ان کے ڈاگ فج کی کچھ تصوریں وائرل ہورہی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ بھی جذباتی ہوجائیں گے۔ ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے بگ باس (Bigg Boss)  سیزن 10 کے ونر منویر گجر نے لکھا، "بھائی سشانت سنگھ راجپوت کوئی اور نہ صحیح، لیکن یہ تو تیری قیمت آج بھی جانتا ہے"۔

First published: Jun 20, 2020 10:58 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading