ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

فلورا سینی کی شارٹ فلم 'چڈی' میں نظر آیا خواتین کی سیکسوئل فریڈم کا سچ

یہ فلم یوٹیوب چینل گوریلا شارٹس پر دیکھی جاسکتی ہے۔ چڈی ایک ایسی ہاؤس وائف کی کہانی ہے جو ایک ایسی شادی کو نبھاتے ہوئے تھک گئی ہے جس میں نہ پیار ہے اور نہ ہی جسمانی تعلقات کو لیکر کوئی جوش۔

  • Share this:
فلورا سینی کی شارٹ فلم 'چڈی' میں نظر آیا خواتین کی سیکسوئل فریڈم کا سچ
یہ فلم یوٹیوب چینل گوریلا شارٹس پر دیکھی جاسکتی ہے۔ چڈی ایک ایسی ہاؤس وائف کی کہانی ہے جو ایک ایسی شادی کو نبھاتے ہوئے تھک گئی ہے جس میں نہ پیار ہے اور نہ ہی جسمانی تعلقات کو لیکر کوئی جوش۔

'گندی بات'، 'فراڈ سئیاں' اور 'ان سائڈ ایج' جیسی مشہور فلموں کے بعد اداکارہ فلورا سینی  اپنی نئی شارٹ فلم  'چڈی' سے کافی سرخیاں بٹور رہی ہیں۔ یہ فلم یوٹیوب چینل گوریلا شارٹس  پر  دیکھی جاسکتی ہے۔ چڈی ایک ایسی ہاؤس وائف کی کہانی ہے جو ایک ایسی شادی کو نبھاتے ہوئے تھک گئی ہے جس میں نہ پیار ہے اور نہ ہی جسمانی تعلقات کو لیکر کوئی جوش۔ فلم میں آفس کے کام کا بوجھ سے دبے شوہر کا کردار نتیش پانڈے نے ادا کیا ہے۔ فلورا نے جس کریکٹر کو نبھایا ہے اس کا نام مسز چڈا اور اس کے اباؤ زندگی میں تب اتھل۔پتھل مچتی ہے جن ان کے گھر کی بالکنی میں کسی مرد کی انڈر ویئر آکر گرتی ہے۔ یہیں سے اس چڈی کے مالک کی کھوج شروع پوتی ہے۔ اس کا آخر مسز چڈا کی خود کی زندگی کے بارے میں سچائیوں کی جانچ کے ساتھ ہوتا ہے۔

فلورا نے اپنا کردار بہترین ڈھنگ سے نبھایا ہے۔ نتیش نے بھی ان کا پورا ساتھ دیا ہے۔ ایک بڑے میسیج کے ساتھ اس شارٹ فلم میں زبردست کامیڈی بھی ہے۔ اس شارٹ فلم کےکے ڈائریکٹر امبر چکروتی پہلے ہی کئی اعزاز چیت چکے ہیں۔ انہوں نے چڈی کے ذریعے بہت ہی مثبت  دینے  کی  کوشش  کی  ہے۔  ساتھ  ہی انٹرٹینمنٹ کا بھی پورا خیال رکھا ہے۔ حالیہ وقت میں خواتین کی سیکسوئل فرٰڈم اور ہومو فوبیا جیسے معاملوں سے نمٹنے میں سماج میں دوہراپن ہے۔ فلورا نے اباؤ اور اکیلے پن سے جوجھ رہی ہاؤس وائف کا کردار زبردست کیا ہے۔ نتیش نےبھی آفس کے کام کے بوجھ تلے شوہر کے کردار کو غضب طریقے سے نبھایا ہے۔


فلم کو ایڈکٹ اسٹوڈیوز نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ اسی سال ویلنٹائن ڈے پر ریلیز ہوئی تھی۔ اسے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھا ہے۔ چڈی کی کامیاب ریلیز کے بعد ، 'اسٹیشن ماسٹر پھول کمار' آنے والی ہے جس میں نمت داس کام کررہے ہیں اور پاپون نے ایک خوبصورت گانا گایا ہے۔

First published: Feb 22, 2020 11:36 AM IST