ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

پاکستانی لڑکی کے اس ویڈیو کے بعد ٹک ٹاک اسٹار آدرش آنند نے آخر کیسا ویڈیو بنایا، یوٹیوب پر مچا رہا ہے دھمال

ہر کسی کی زباں سے پاوری (Pawri ho rahi hai) لطٖ سننے کو مل رہا ہے۔ اس ویڈیو سے مبین دنانیر تو پاوری گرل (Pawari Girl) کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہو گئی ہے لیکن اب ان کے پاوری لفظ سے دوسرے گنکار بھی خوب مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار رہ چکے آدرش آنند نے بھی پاوری ویڈیو بنایا ہے۔

  • Share this:
پاکستانی لڑکی کے اس ویڈیو کے بعد ٹک ٹاک اسٹار آدرش آنند نے  آخر کیسا ویڈیو بنایا، یوٹیوب پر مچا رہا ہے دھمال
ہر کسی کی زباں سے پاوری (Pawri ho rahi hai) لطٖ سننے کو مل رہا ہے۔ اس ویڈیو سے مبین دنانیر تو پاوری گرل (Pawari Girl) کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہو گئی ہے لیکن اب ان کے پاوری لفظ سے دوسرے گنکار بھی خوب مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار رہ چکے آدرش آنند نے بھی پاوری ویڈیو بنایا ہے۔

گزشتہ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا پر سب کے سر پاکستانی گرل دنانیر مبین (Dananeer Mobeen) کے وائرل ویڈیو یہ پاوری ہو رہی (Pawri ho rahi hai) ہے کا نشہ سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ لاکھوں لوگ پاوری پر اپنے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کر چکے ہیں۔ ان دنون کرکٹرس اور بالی ووڈ سلیبس سے لیکر اسکولی بچے بھی پاوری ویڈیو بنا رہے ہیں۔ ہر کسی کی زباں سے پاوری  (Pawri ho rahi hai) لطٖ سننے کو مل رہا ہے۔ اس ویڈیو سے مبین دنانیر تو پاوری گرل (Pawari Girl)  کے نام سے دنیا بھر میں مشہور ہو گئی ہے لیکن اب ان کے پاوری لفظ سے دوسرے گنکار بھی خوب مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹک ٹاک اسٹار رہ چکے آدرش آنند نے بھی پاوری ویڈیو بنایا ہے۔


بہار کے بھاگلپور سے تعلق رکھنے والے آدرش نے یوٹیوب چینل پر پاوری گرل کو کاپی کرکے اپنے انداز میں ایک ویڈیو بنایا ہے۔ اس ویڈیو کو بھی کافی پسند کیا جا رہا ہے۔  4 دن میں اس ویڈیو کو دو لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں اور چالیس ہزار سے زیادہ یوزرس نے اسے لائک کیا ہے۔ آدرش آنند کے اس ویڈیو کی شروعات میں پاوری گرل نظر آتی ہیں اور اس کے بعد میں  یوٹیوبر خود اپنے دوسرے آرٹسٹ کے ساتھ نظر آتے ہیں۔


آدرش ویڈیو میں کہہ رہے ہیں، یہ ہم ہیں اوی یہ ہماری کیفرینہ ہے لیکن ہماری شادی ہی نہیں ہو رہی ہے۔ اس کے بعد بیک گراؤنڈ میں تیرے نام گانا بجنے لگتا ہے۔ اس کے بعد آدرش پاوری کی طرز پر بولتے ہیں، یہ میں ہوں اور یہ کنگنا ہے اور یہ ٹویٹر کو الٹ پلٹ کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں دیگر چھوٹی لڑکی کو آدرش سوزین بتاتے ہیں اور ریتک روشن کی ممیکری کرکے کہتے ہیں۔ سوزین تم نے میرے ساتھ بہت غلط کیا ہے، اس کے بعد وہ کسی پرسن کو کرینہ بتاتے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ بغیر ہنسے نہیں رہ پائیں گے۔



بتادیں کہ پاوری گرل کے مزیدار ویڈیو کے وائرل ہونے کی صرف اتنی وجہ ہے کہ وہ پارٹی کا صحیح تلفظ ادا کرنے کے بجائے اسے پاوری کہہ رہی ہیں۔ صرف اتنی سی بات نے آج انہیں لوگوں کے درمیان مشہور بنا دیا ہے۔

رسوڑے میں کون تھا، میم سے مشہور میوزک کمپوزر یش راج مکھاٹے نے حال ہی میں پاکستانی لڑکی کے ویڈیو کو ایسا میوزیکل ٹویسٹ دیا ہے کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو کو دوستوں کے ساتھ پارٹی کر رہی پاکستان کی دنا نیر مبین نے مذاق۔مذاق میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔ اس میں وہ کہہ رہی ہیں۔ یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاری/پارٹی ہورہی ہے۔ اسی کو یش راج مکھاٹے (yashraj mukhate) نے ایڈٹ کرکے پوسٹ کرکے پوسٹ کیا تو یہ راتوں رات۔رات وائرل ہو گیا۔ وہیں اب اس ویڈیو کو لوگ اپنے۔اپنے انداز میں ریپلیکیٹ بھی کر رہے ہیں۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Yashraj Mukhate (@yashrajmukhate)





سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے راتوں۔رات اسٹار بنی دنانیر مبین خود کو یو ٹیبور بتاتی ہیں اور وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹور رہتی ہیں۔ ویڈیو کے ذریعے وہ لوگوں کو میک اپ ٹپس اور فیشن ٹپس دیتی نظر آتی رہتی ہیں۔ وہیں وائرل ہو رہے ویڈیو کو لیکر دنانیر نے بتایا ہے کہ انہوں نے یہ ویڈیو تب شوٹ کیا تھا جب وہ دوستوں کے ساتھ نتھیا گلی گھومنے گئی تھیں۔ یہ پاکستان کے خیبر پختونخوا (Khyber Pakhtunkhwa) میں واقع ہے۔ دنانیر کہتی ہیں کہ ویڈیو میں جس طرح انہوں نے پاری بولا ہے وہ ان کا اصل ایکسینٹ نہیں ہے اسے انہوں نے جان بوجھ کر ایسا بولا ہے۔



 




View this post on Instagram





 

A post shared by Dananeer | 🇵🇰 (@dananeerr)





بتادیں کہ یش راج مکھاٹے کا پاوری (#PawriHoRahiHai) میش اپ یو ٹیوب پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔اتنا ہی نہیں ہندستان میں بھی لوگ اس ویڈیو کو ریپلیکیٹ کر رہے ہیں۔ ہندستان کی آر جے پارولیکھا نے بھی ٹویٹر پر پاوری میش اپ کو ریپلیکیٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔


اس ویڈیو میں وہ کہہ رہی ہیں۔ آج وینلٹائن ڈے (Valentine's Day)  ہے، یہ ہم ہیں، یہ ہماری کار ہے اور ہمارے چاروں طرف Guys  ہی Guys  ہیں۔ اس کے بعد ویڈیو میں ڈھیر ساری گائے نظر آتی ہیں۔
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 26, 2021 03:58 PM IST