ان دنوں پوری دنیا میں کورونا وائرس کچھ اس طرح دیکھنے کو مل رہا ہے کہ لوگوں نے اب عوامی مقامات سے دوری بنانی شروع کردی ہے ۔ ہندوستان میں ابھی تک اس کے کل 84 مریض سامنے آچکے ہیں ۔ اس سنگین صورتحال کے درمیان سبھی ممالک کی حکومتوں نے بھی اپنی اپنی سطح پر اس وائرس اے بچنے کی کوششیں شروع کردی ہیں ، لیکن ان سب کے بعد بھی یہ وائرس مسلسل پھیلتا ہی جارہا ہے ۔ تاہم ان سب کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک شارٹ فلم کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔
وائرل ہورہی یہ فلم ایک ہارر شارٹ فلم ہے ، جس میں ایک خاتون کو عجیب و غریب وائرس سے متاثر ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے ۔ محض پانچ منٹ کی یہ شارٹ فلم ایسی ہے ، جس کو دیکھنے کے بعد کوئی بھی لرز اٹھے گا ۔ ٹرائپوفوبیا نام کی اس شارٹ فلم کو دو سال پہلے یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا تھا ، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ فلم اب سرخیوں میں چھائی ہوئی ہے ۔
فلم میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے ایک خاتون عوامی بیت الخلا میں جاتی ہے اور اسی دوران اس کا موبائل واش روم میں رکھے ڈسٹبن میں گر جاتا ہے ۔ خاتون موبائل کی تلاش میں ڈسٹبن میں ہاتھ ڈالتی ہے اور نادانستہ طور پر ایک سرنج کی سوئی اس کے ہاتھ میں گھس جاتی ہے ۔ خاتون اپنے ہاتھ سے یہ سوئی نکال کر پھینک دیتی ہے ، لیکن اس سے وہ ایک خطرناک وائرس کا شکار ہوجاتی ہے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔