உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    عرفی جاوید وزیر اعلیٰ یوگی کے ساتھ میٹنگ میں ہوئیں شامل! تصویر شیئر کردیا ثابت

    عرفی جاوید یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ میٹنگ میں ہوئیں شامل

    عرفی جاوید یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ میٹنگ میں ہوئیں شامل

    عرفی جاوید (Urfi Javed) یہ اچھے سے جانتی ہیں کہ انہیں خبروں میں کیسے بنے رہنا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک دلچسپ تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں وہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کی میٹنگ میں نظر آئیں۔ اس تصویر کو خود عرفی جاوید نے شیئر کیا اور لکھا- ’یوگی جی کے ساتھ اس میٹنگ میں شامل ہونا شاندار تھا‘۔

    • Share this:
      بگ باس او ٹی ٹی (Bigg Boss OTT) سے پہلے وداعی کنٹسٹنٹ رہیں عرفی جاوید (Urfi Javed) کی ہوئی۔ اوٹی ٹی پر وہ لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ نہیں بناپائی، لیکن باہر آتے ہی انہوں نے جو دھمال مچایا، اس کے بعد سے وہ مسلسل سرخیوں میں ہیں۔ کبھی اپنی اترنگی کپڑوں تو کبھی اپنے بیباک بیانات کے سبب وہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی، جس کو دیکھنے کے بعد کچھ لوگ اپنی ہنسی کو کنٹرول نہیں کرپائے اور کچھ لوگ یہ سوچ بیٹھے کہ اب بی جے پی کا دامن تھام کر عرفی جاوید سیاسی اننگ شروع کریں گی۔

      وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ عرفی جاوید نے کی میٹنگ

      عرفی جاوید (Urfi Javed) یہ اچھے سے جانتی ہیں کہ انہیں خبروں میں کیسے بنے رہنا ہے۔ حال ہی میں انہوں نے ایک دلچسپ تصویر شیئر کی۔ اس تصویر میں وہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (Yogi Adityanath) کی میٹنگ میں نظر آئیں۔ اس تصویر کو خود عرفی جاوید نے شیئر کیا اور لکھا- ’یوگی جی کے ساتھ اس میٹنگ میں شامل ہونا شاندار تھا‘۔

      انسٹا گرام اسٹوری پر دیا ثبوت

      اب اگر آپ تصویر کو دھیان سے دیکھیں گے کو اس بات کو اچھے سے جان لیں گے کہ آخر عرفی جاوید وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ میٹنگ میں کیسی جڑیں۔ تصویر میں اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ ایک میٹنگ اٹینڈ کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ میٹنگ کے دوران ان کے سامنے ٹی وی چل رہا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹی وی کی اسکرین پر عرفی جاوید نظر آرہی ہیں۔ یہ تصویر عرفی جاوید نے اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے، جس میں یوگی آدتیہ ناتھ دیگر اراکین کے ساتھ بیٹھے ہوئے تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

      عرفی جاوید نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔
      عرفی جاوید نے یہ تصویر شیئر کی ہے۔


      عرفی جاوید نے تصویر بنایا فنی

      اس تصویر کو عرفی جاوید کے کسی مداح نے بھیجا ہے۔ انہوں نے تصویر کو شیئر کرتے ہوئے نیچے لکھا ہے- ’کسی نے مجھے یہ بھیجا اور مجھے تو بہت ہنسی آگئی‘۔ ٹی وی پر دیکھا جاسکتا ہے کہ عرفی جاوید نیوی بلو رنگ کی ساڑی میں نظر آرہی ہیں۔

      لکھنو کی ہیں عرفی جاوید

      آپ کو بتادیں کہ لکھنو کی رہنے والی عرفی جاوید نے سال 2016 میں ٹی وی شو ‘بڑے بھیا کی دلہنیا‘ میں اونی پنت کے کردار سے کیریئر کی شروعات کی تھی۔ انہوں نے اپنے پانچ سال کے کیریئر میں 10 ٹی وی شوز میں کام کیا ہے۔ عرفی جاوید کو اداکاری کے ساتھ ہی ڈانسنگ کا بڑا شوق ہے۔ عرفی جاوید نے یہ مانا ہے کہ ’بگ باس او ٹی ٹی‘ میں انٹری کے بعد ان کی پاپولرٹی مزید بڑھ گئی ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: