உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Viral Video:آنٹی نے کیا ایسا ڈانس کہ لوگوں نے کہا’کیٹرینہ اور نورا فتیحی بھی ہیں فیل!

    نورا فتیحی اور کیٹرینہ کیف کو ٹکر دینے والا اس آنٹی نے کیا ڈانس۔

    نورا فتیحی اور کیٹرینہ کیف کو ٹکر دینے والا اس آنٹی نے کیا ڈانس۔

    Aunty Dance On Katrina Kaif Song Video Viral: کچھ لوگ آنٹی کے ڈانس کو ڈیرینگ بتاتے ہوئے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آنٹی اپنی زندگی بھرپور طریقے سے جی رہی ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے بلکہ اسے اب تک 5 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔

    • Share this:
      Aunty Dance On Katrina Kaif Song Video Viral:سوشل میڈیا پلیٹ راتوں رات عام انسان کو اسٹار بنادیتا ہے۔ کئی ایسے لوگ ہیں جو سوشل میڈیا پر اپ لوٹ کیے گئے ویڈیو کے بعد انفلوئنزر بن چکے ہیں، تو وہیں کچھ ایسی ویڈیو بھی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوجاتے ہیں۔ حال ہی میں ایک آنٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، جو ریتیک روشن اور کیٹرینہ کیف کی فلم 'بینگ بینگ' کے گانے پر زبردست ڈانس کرتی نظر آ رہی ہیں۔

      ’آنٹی کے ڈانس کے آگے کیٹرینہ-نورا بھی ہیں فیل‘
      سوشل میڈیا پر ایک آنٹی کے ڈانس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کو ویڈنگ ورلڈ پیج نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ یہ ایک شادی کی ویڈیو ہے، جس میں ایک خاتون کچھ لوگوں کے ساتھ گروپ ڈانس کر رہی ہے، لیکن یہ خاتون دیکھتے ہی دیکھتے اس قدر پرجوش ہو جاتی ہیں کہ آس پاس موجود ہر شخص رک کر ان کا ڈانس دیکھنے لگتا ہے۔ آنٹی کیٹرینہ کیف کے گانے پر زمین پر لوٹ لوٹ کر ڈانس کر رہی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے اور بار بار دیکھا جا رہا ہے۔

      سوشل میڈیا پر لوگ جم کر کررہے ہیں کمنٹس
      خاتون کی اس مزیدار وائرل ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر یوزرس بھی اپنی ہنسی نہیں روک پارہے ہیں اور شادی میں توجہ کا مرکز بننے والی اس خاتون کے ڈانس پر کمنٹس کر رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا کہ 'ہمارے یہاں ایسا تب ہوتا ہے جب کسی پر ماتا آتی ہے'۔ تو دوسرے صارف نے لکھا، 'میں نے تمہارے لیے ساسو ماں ڈھونڈ لی ہے'۔



      یہ بھی پڑھیں:
      IIFA 2022:سلمان خان، سارہ علی خان، شاہد کپور نے پریس کانفرنس میں لیا حصہ

      یہ بھی پڑھیں:
      Sana Khan:بالی ووڈ کو الوداع کہنے کے بعد پہلے سے بھی زیادہ مشہور ہوچکی ہیں ثنا خان

      ایک اور یوزر نے لکھا، ’ٹن ٹن ماسی ان رئیل‘۔ حالانکہ کچھ لوگ آنٹی کے ڈانس کو ڈیرینگ بتاتے ہوئے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ آنٹی اپنی زندگی بھرپور طریقے سے جی رہی ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے بلکہ اسے اب تک 5 لاکھ سے زائد لائکس مل چکے ہیں۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: