உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دیر رات بوائے فرینڈ کے ساتھ نکلی اداکارہ کے ساتھ ہوگیا کچھ ایسا، غصہ میں کھودیا آپا، دیکھئے Video

    دیر رات بوائے فرینڈ کے ساتھ نکلی اداکارہ کے ساتھ ہوگیا کچھ ایسا، غصہ میں کھودیا آپا، دیکھئے Video ۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔

    دیر رات بوائے فرینڈ کے ساتھ نکلی اداکارہ کے ساتھ ہوگیا کچھ ایسا، غصہ میں کھودیا آپا، دیکھئے Video ۔ تصویر : ویڈیو گریب ۔

    اداکارہ شمیتا شیٹی (shamita shetty) ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر چھائی ہوئی ہیں ۔ ہر کسی کو انتظار تو صرف ان کی اور راکیش باپٹ کی شادی کا ہے ۔ آئے دن شمیتا اور راکیش کے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : اداکارہ شمیتا شیٹی (shamita shetty) ان دنوں اپنی ذاتی زندگی کو لے کر چھائی ہوئی ہیں ۔ ہر کسی کو انتظار تو صرف ان کی اور راکیش باپٹ کی شادی کا ہے ۔ آئے دن شمیتا اور راکیش کے ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے رہتے ہیں ۔ اسی سلسلہ میں اب ایک مرتبہ پھر سے راکیش اور شمیتا کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ، جس میں شمیتا کافی غصے میں نظر آرہی ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : شمیتا شیٹی کے سامنے راکیش باپٹ سے فینس نے پوچھ لیا ایسا خاص سوال! شرما گئیں اداکارہ، دیکھئے وائرل ویڈیو


      دراصل حال ہی میں شمیتا شیٹی دیر رات اپنے بوائے فرینڈ راکیش کے ساتھ پارٹی کرنے کیلئے نکلی تھیں ۔ پارٹی کے بعد جب شمیتا اپنے دوستوں کے ساتھ باہر آئیں تو سبھی پیپراجی ان کی تصاویر کلک کرنے کیلئے کھڑے ہوئے تھے ۔ ایسے میں پہلے تو شمیتا ذرا پریشان دکھائی پڑیں ، لیکن وہ پیپراجی کو پوز دینے کیلئے مسکرا دیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : اداکارہ کرینہ کپور خان کے چہرہ کی ہوگئی ایسی حالت! تصویر دیکھ کر ہوجائیں گے حیران


      فوٹوگرافرس کو پوز دینے کے بعد شمیتا کافی غصہ میں نظر آئیں اور اپنے فون پر مصروف ہوگئیں ۔ اس دوران راکیش باپٹ بھی کافی حیران دکھائی دے رہے تھے ۔ دراصل شمیتا شیٹی کو ان کی گاڑی نہیں مل رہی تھی ، جس کی وجہ سے وہ غصے میں نظر آرہی تھیں ۔ حالانکہ گاڑی ملتے ہی وہ جلدی سے گاڑی میں بیٹھ گئیں اور روانہ ہوگئیں ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by TellyMasala (@tellymasala)





      شمیتا شیٹی اور راکیش باپٹ بگ باس او ٹی ٹی پر ایک دوسرے کے قریب آئے تھے اور شو کے بعد ان کا رومانس مزید مضبوط ہوگیا ہے ۔ راکیش اور شمیتا کو لے کر سوشل میڈیا پر بھی تجسس برقرار ہے ۔ حال ہی میں دونوں کے بریک اپ کی افواہ اڑی اور دونوں نے اس کو جھوٹا بتایا ۔

      دونوں نے پوسٹ کرکے رپورٹ کو خارج کردیا اور کہا تھا کہ ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ ہمارے رشتے سے متعلق کسی بھی طرح کی افواہوں پر یقین نہ کریں ۔ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے ۔ سب کیلئے پیار ۔ اس کے ساتھ ہی دونوں جب بھی کہیں نظر آتے ہیں تو ایک دوسرے کی بانہوں میں بانہیں ڈالے نظر آتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: