نئی دہلی: گزشہ دنوں دل کے دورے پڑںے کے معاملات میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر اموات کی صرف ایک وجہ سامنے آ رہی ہے۔ ناچتے یا کسی قسم کی پیشکش کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنا اور موت۔ ایسا ہی ایک چونکا دینے والا واقعہ چھتیس گڑھ کے راج ناندگاؤں ضلع کے ڈونگرا گڑھ میں پیش آیا۔
یہاں ایک شادی کے دوران کچھ لوگ دولہا اور دلہن کے ساتھ اسٹیج پر ڈانس کر رہے تھے۔ اس پورے واقعے کی ریکارڈنگ جاری تھی۔ اچانک ایک شخص اسٹیج پر ناچ رہا تھا اور پلک جھپکتے ہی اس کی موت ہوگئی۔ مرنے والے شخص کی شناخت دلیپ راؤزکر کے طور پر ہوئی ہے جو بلود ضلع کا رہنے والا تھا اور ریاست میں واقع بھیلائی اسٹیل پلانٹ میں بطور انجینئر کام کرتے تھے۔
یہ واقعہ 4-5 مئی کی رات کو پیش آیا جب دلیپ راؤکر اپنی بھتیجی کی شادی میں ڈانس کر رہے تھے۔ اسٹیج پر زور زور سے ڈانس کرتے ہوئے دلیپ اچانک آرام کرنے کے لیے اسٹیج پر بیٹھ گئے اور پھر وہیں گر گئے۔ یہ سارا واقعہ کیمرے میں قید ہوگیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اس ویڈیو میں دلیپ جو ڈونگرا گڑھ میں اپنی بھتیجی کی شادی کے لیے آئے تھے، اسٹیج پر بڑے جوش و خروش سے ڈانس کررہے تھے، ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ پھر اچانک انہوں نے ناچنا بند کر دیا اور وہیں اسٹیج پر بیٹھ گئے۔ بیٹھنے کے چند ہی لمحوں میں وہ وہیں گر پڑے۔ انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
آج خطرناک ہوگا موچا طوفان! ہوا کی رفتار ہوگی 130KMPH، ان 2 ریاستوں میں مچ سکتی ہے تباہیخاتون اسسٹنٹ پروفیسر کی جنسی ہراسانی کے الزام میں 3 پروفیسرز کے خلاف طلبا کا مظاہرہ
اس طرح روزمرہ کی زندگی میں ڈانس کرتے یا کچھ کرتے ہوئے دل کا دورہ پڑنے سے لوگوں کی موت کی خبریں ان دنوں عام ہو گئی ہیں۔ ملک بھر سے ایسی خبروں کا سلسلہ جاری ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔