ہوم » نیوز » اسپورٹس

وراٹ- انوشکا یہاں منائیں گے شادی کی پہلی سالگرہ، جوڑے نے بنایا خاص پلان

ہندوستان کے دونوں اسٹارنے 11 دسمبرکواٹلی میں شادی کی تھی۔ اب انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کی شادی کی سالگرہ ہے، جسے یہ جوڑا دھوم دھام سے منانے والا ہے۔

  • Share this:
وراٹ- انوشکا یہاں منائیں گے شادی کی پہلی سالگرہ، جوڑے نے بنایا خاص پلان
وراٹ کوہلی اورانوشکا شرما آسٹریلیا میں منائیں گے اپنی پہلی سالگرہ۔

ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا دورہ پرجیت کی حکمت عملی توتیارکرہی رہے ہیں، لیکن اس سے پہلے انہوں نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کی بھی پوری پلاننگ کرلی ہے۔ 11 دسمبرکو انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی کی شادی کی سالگرہ ہے، جسے یہ جوڑا دھوم دھام سے منانے والا ہے۔


ذرائع کے مطابق انوشکا شرما اوروراٹ کوہلی نے اس کی پوری تیاری کرلی ہے۔ اس خاص دن کا جشن منانے کے لئے دونوں نے خاص پلان بنایا ہے۔ وراٹ کوہلی 6 دسمبر سے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹسٹ کھیلنے اتریں گے جوکہ 10 دسمبرتک چلے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کے اگلے روز ہی دونوں نے ایک خاص پلان بنایا ہے اوراس دن آسٹریلیا میں ہی جشن منائیں گے۔


دوسری طرف اداکارہ انوشکا شرما بھی اپنی آنے والی فلم "زیرو" کے پرموشن میں مصروف ہیں۔ خبروں کے مطابق انوشکا شرما پرموشن سے بریک لے کرآسٹریلیا پہنچیں گی اور11 دسمبرکویہ دونوں اپنی سالگرہ کا جشن منائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں نے گزشتہ سال 11 دسمبرکو اٹلی کے ٹسکنی میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد وراٹ کوہلی انوشکا شرما جولائی میں بھی رومانٹک ٹورانگلینڈ میں کیا تھا، جس وقت ٹیم انڈیا انگلینڈ دورے پرتھی۔ دونوں کو لندن میں ساتھ دیکھا گیا تھا۔


ویسے انگلینڈ میں توٹیم انڈیا کو شکست جھیلنی پڑی تھی، لیکن اس باروراٹ کوہلی سالگرہ سے قبل آسٹریلیا کو شکست دینا چاہیں گے اوراپنی بیوی کو جیت کا تحفہ دینا چاہیں گے۔ یہ کافی حدتک ممکن بھی ہے کیونکہ موجودہ آسٹریلیائی ٹیم اتنی مضبوط نہیں ہے۔ تاہم اگرانہیں کمزورسمجھنے کی غلطی کی گئی تو وہ بہت مضبوط ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس لئے وراٹ اینڈ کمپنی کو پہلے سے محتاط رہنا ہوگا۔

 
First published: Nov 28, 2018 07:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading