ہوم » نیوز » اسپورٹس

بریکنگ نیوز: وراٹ کوہلی بنے والد، انوشکا شرما نے دیا بیٹی کو جنم

Virat welcome Baby Girl: وراٹ کوہلی والد بن گئے ہیں، ان کی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے آج دوپہر بیٹی کو جنم دیا ہے۔ وراٹ کوہلی نے خود اس کی اطلاع دی ہے۔

  • Share this:
بریکنگ نیوز: وراٹ کوہلی بنے والد، انوشکا شرما نے دیا بیٹی کو جنم
بریکنگ نیوز: وراٹ کوہلی بنے والد، انوشکا شرما نے دیا بیٹی کو جنم

نئی دہلی: ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی والد بن گئے ہیں، ان کی بیوی انوشکا شرما نے بیٹی کو جنم دیا ہے۔ خود کپتان وراٹ کوہلی نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع مداحوں کو دی۔ وراٹ کوہلی نے ٹوئٹ کیا، ’ہمیں آپ کو بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ میں اور انوشکا شرما آج دوپہر ایک بیٹی کے والدین بن گئے ہیں۔ ہم آپ کے پیار، نیک خواہشات اور دعا کے شکر گزار ہیں۔ انوشکا شرما اور بیٹی دونوں صحتمند ہیں اور ہم اپنی زندگی کے اس نئے باب کی شروعات سے بے حد خوش ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آپ ہماری پرائیویسی کا احترام کریں گے۔




واضح رہے کہ وراٹ کوہلی آسٹریلیا دورے پر پہلا ٹسٹ کھیلنے کے بعد واپس لوٹ آئے تھے۔ وراٹ کوہلی نے انوکشا شرما کا خیال رکھنے کے لئے پیٹرنیٹی لیو لی ہے۔ وراٹ کوہلی نے 27 اگست کو انوشکا شرما کے ساتھ ٹوئٹ کرکے بتایا تھا کہ وہ جنوری میں والدین بننے والے ہیں اور آخر کار اب وہ دن آگیا۔ انوشکا شرما نے پیر کے روز دوپہر ایک پیاری سی بچی کو جنم دیا۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کی شادی سال 2017 میں اٹلی میں ہوئی تھی۔ دونوں نے فلورینس شہر میں ایک بے حد ذاتی تقریب میں سات پھیرے لئے تھے۔

وراٹ کوہلی - انوشکا شرما کو مل رہی ہیں مبارکبادیاں

وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے گھر ننہی پری آنے کے بعد اب اس جوڑے کو مبارکبادیاں مل رہی ہیں۔ وراٹ کوہلی کے ساتھ کھلاڑی ہوں یا پھر بالی ووڈ شخصیات، سبھی انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jan 11, 2021 04:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading