ہوم » نیوز » اسپورٹس

VAMIKA ہے انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کی بیٹی کا نام ، شیئر کی لاڈلی کی پہلی تصویر

VAMIKA First Photo: بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس جوڑی نے اپنی بیٹی کے نام کا بھی اعلان کردیا ہے ۔

  • Share this:

بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس جوڑی نے اپنی بیٹی کے نام کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ وراٹ اور انوشکا نے اپنی بیٹی کا نام وامیکا رکھا ہے ۔ جنوری میں ماں باپ بنے وراٹ اور انوشکا نے میڈیا کے کیمرہ مینوں سے کہہ دیا تھا کہ ان کی بیٹی کی تصویر نہ کھینچیں ۔ اب ان دونوں نے بیٹی کی پہلی تصویر خود ہی شیئر کی ہے ۔

انوشکا شرما نے وراٹ کوہلی اور بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر لکھا : ہم نے پیار کے ساتھ زندگی گزاری ، لیکن اس ننہی جان وامیکا نے زندگی کو ایک بالکل نئی سطح پر پہنچا دیا ۔ کئی مرتبہ کچھ ہی منٹوں میں ہی آنسو ، ہنسی ، فکر ، لطف جیسے جذبات کا احساس ہوجاتا ہے ۔ انوشکا شرما نے مزید لکھا : نیند تو اب غائب ہی ہے ، مگر ہمارے دل خوشیوں سے لبریز ہیں ۔ نیک خواہشات اور دعاوں کیلئے آپ سبھی کا شکریہ ۔

خیال رہے کہ وراٹ ۔ انوشکا نے گزشتہ سال اگست میں جانکاری دی تھی کہ وہ ماں باپ بننے والے ہیں ۔ ان کے گھر گیارہ جنوری کو بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ۔ انوشکا اور وراٹ گیارہ دسمبر 2017 کو اٹلی میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔

وراٹ ۔ انوشکا نے گزشتہ سال اگست میں جانکاری دی تھی کہ وہ ماں باپ بننے والے ہیں ۔
وراٹ ۔ انوشکا نے گزشتہ سال اگست میں جانکاری دی تھی کہ وہ ماں باپ بننے والے ہیں ۔

بتادیں کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد ہی انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے پیپراجی سے ان کی بیٹی کی پرائیویسی کا احترام کرنے اور اس کی تصویر یا دیگر کوئی جانکاری شائع نہ کرنے کی اپیل کی تھی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 01, 2021 03:37 PM IST