உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انوشکا شرما کے ساتھ وراٹ کوہلی کا ڈانس ہو رہا ہے وائرل، جانیں کیوں!

    ویڈیو کی شروعات میں انوشکا شرما (Anushka Sharma) اپنے شوہر وراٹ کوہلی (Virat Kohli) سے پوچھتی ہیں کہ وہ اتنی گہرائی سے کیوں دیکھ رہے ہیں۔ اس پر ہندوستانی کپتان کہتے ہیں، ’یہ چاند سا روشن چہرہ‘۔ اس کے بعد جوڑا ڈانس کرنے لگتا ہے اور گانا گانے لگتا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی (Virat Kohli) اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) اپنے بہترین پوسٹ سے اکثر مداحوں کو خوش کرتے رہتے ہیں۔ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما ان دنوں انگلینڈ میں ہیں۔ انگلینڈ میں ہندوستان کو انگلش ٹیم کے خلاف 4 اگست سے پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز (India vs England) کھیلنی ہے۔ انگلینڈ میں الگ الگ مقامات پر گھومتے ہوئے وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما اکثر اپنی تصاویر شیئر کر رہے ہیں، لیکن حال ہی میں وراٹ کوہلی نے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے، جس میں وہ انوشکا شرما کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وراٹ کوہلی اپنی اہلیہ انوشکا شرما کی خوبصورتی دیکھ کر ہار گئے ہیں۔

      دراصل، یہ ایک اشتہار کے شوٹ کا ویڈیو ہے، جس نے مداحوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کافی وقت بعد ایک ساتھ ایک اشتہار میں نظر آئے ہیں۔ اس اشتہار میں وراٹ کوہلی اپنی بالی ووڈ اداکارہ بیوی کی خوبصورتی پر مرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس کے بعد وہ ان کے لئے گانا بھی گاتے ہیں اور ڈانس بھی کرتے ہیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

      ویڈیو کی شروعات میں انوشکا شرما وراٹ کوہلی سے پوچھتی ہیں کہ وہ اتنی گہرائی سے کیوں دیکھ رہے ہیں۔ اس پر ہندوستانی کپتان کہتے ہیں، ’یہ چاند سا روشن چہرہ‘۔ اس کے بعد جوڑا ڈانس کرنے لگتا ہے اور گانا گانے لگتا ہے۔ اس ویڈیو میں جہاں جہاں وراٹ کوہلی بلیک بلیزر اور سفید شرٹ میں نظر آرہے ہیں۔ وہیں انوشکا شرما گلابی ون پیس ڈریس میں ہر بار کی طرح زبردست خوبصورت لگ رہی ہیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

      وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما فی الحال انگلینڈ میں چھٹیاں منا رہے ہیں، کیونکہ کپتان کو عالمی ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں کھیلنے کے بعد کرکٹ سے بہت ضروری بریک ملا تھا۔ وراٹ کوہلی - انوشکا شرما اپنے اس سفر کی تصویر شیئر کر رہے ہیں۔ ایک دوسرے اور ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ کافی انجوائے بھی کر رہے ہیں۔ کچھ دن پہلے ہی انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی نے کے ایل راہل، ایتھیا شیٹی، ایشانت شرما، ان کی اہلیہ اور امیش یادو کے ساتھ ڈرہم سے اپنی تصاویر شیئر کی تھیں۔ انوشکا شرما نے اپنے انسٹا گرام گروپ تصویر شیئر کی، جس میں سبھی خوبصورت اور خوش نظر آرہے تھے۔ اس تصویر میں وامیکا بھی وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے ساتھ دکھائی دی تھیں۔

      کچھ دنوں قبل وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی بیٹی وامیکا کا 6 ماہ کا یوم یدائش منایا۔ نئے والدین اپنی ننہی پری کو اس کے بڑے دن کے لئے پکنک پر لے گئے۔ انوشکا شرما نے اس دن کی کچھ تصاویر شیئر کی اور اس نے سبھی مداحوں کو حیرانی میں ڈال دیا۔ وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما دونوں سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اپنی روز مرہ کی زندگی سے متعلق پوسٹس اکثر کرتے رہتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: