உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انوشکا شرما کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے وراٹ کوہلی، فینس کو موبائل دکھاتے ہی وائرل ہوگیا ویڈیو

    انوشکا شرما کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے وراٹ کوہلی، فینس کو موبائل دکھاتے ہی وائرل ہوگیا ویڈیو

    انوشکا شرما کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے وراٹ کوہلی، فینس کو موبائل دکھاتے ہی وائرل ہوگیا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر انوشکا اور وراٹ کا یہ ویڈیو کافی شیئر کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں انوشکا نے اپنی کچھ تازہ فوٹوز بھی شیئر کی تھی جن میں وہ کیجول لُک میں نظر آئی تھیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      بالی ووڈ اور کرکٹ انڈسٹری کے سب سے زیادہ مشہور کپل انوشکا شرما اور وراٹ کوہلی کا ایک نیا ویڈیو زبردست وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں اداکارہ انوشکا شرما اپنے شوہر کے موبائل فون کی ساکرین پر نظر آرہی ہیں۔ دراصل، حال ہی میں وراٹ نے ساوتھ افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پہلا میچ جیت لیا ہے۔ اس میچ کے بعد انوشکا نے وراٹ کو ویڈیو کال کیا تھا اس دوران کوہلی کرکٹرس سے بھری بس میں سوار تھے۔ کوہلی کو ان کے فینس نے گھیر رکھا تھا اور وہ اپنے چہیتے کرکٹر کی ایک جھلک پانے کے لئے بے تاب نظر آرہے تھے۔ اس درمیان وراٹ نے فینس کو انوشکا کی ویڈیو کال دکھا کر ڈبل خوش کردیا۔

      سوشل میڈیا پر اب جوڑے کی یہ خوبصورت ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں آپ دیکھیں سکتے ہیں کہ ٹیم انڈیا گرین فیلڈ اسٹیڈیم سے باہر آئی ہی تھی کہ کوہلی بس میں انوشکا سے بات کرنے میں مصروف ہوگئے۔ اسی دوران کوہلی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے شائقین اسٹیڈیم کے باہر جمع ہوگئے۔ شائقین کوہلی اور دیگر کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔ کوہلی کو دیکھ کر وہ خوشی سے چیخنے لگے تو سابق ہندوستانی کپتان نے اپنا فون فینس کی طرف موڑ دیا، اس وقت وہ انوشکا کے ساتھ ویڈیو کال پر تھے، کوہلی کو انوشکا سے بات کرتے دیکھ کر فینس خوشی سے جھوم اٹھے۔


      یہ بھی پڑھیں:
      جینیفروینگیٹ پرکرن سنگھ گروورکے ساتھ طلاق کانہیں پڑاکوئی اثر،آج بھی جیتی ہیں پرتعیش زندگی

      یہ بھی پڑھیں:
      جدوجہدکے دنوں کویادکرکے جبRubina Dilaikہوئیں جذباتی،اس وجہ سے ڈائریکٹرسے سننی پڑی تھی گالی

      سوشل میڈیا پر انوشکا اور وراٹ کا یہ ویڈیو کافی شیئر کیا جارہا ہے۔ حال ہی میں انوشکا نے اپنی کچھ تازہ فوٹوز بھی شیئر کی تھی جن میں وہ کیجول لُک میں نظر آئی تھیں۔ اس کے علاوہ کچھ مہینوں پہلے کپل کا ایک اسکوٹی ویڈیو بھی خوب وائرل ہوا تھا جب دونوں منہ چھپا کر ہیلمٹ پہنے ممبئی کی سڑکوں پر گھومتے نظر آئے تھے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: