உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Vivek Agnihorti:’دی کشمیر فائلس‘ کو نہیں ملاایک بھی نیشنل ایوارڈ، وویک اگنی ہوتری نے کہا-ہندی سینما کو ابھی۔۔۔

    دی کشمیر فائلس کو نہیں ملا ایک بھی نیشنل فلم ایوارڈ تو ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے کہی یہ بڑی بات۔

    دی کشمیر فائلس کو نہیں ملا ایک بھی نیشنل فلم ایوارڈ تو ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری نے کہی یہ بڑی بات۔

    National Film Awards 2022: بالی ووڈ کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز کو 68ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں کامیابی نہیں ملی لیکن ہندی سنیما کے آنجہانی اداکار راجیو کپور اور سنجے دت کی فلم تلسی داس جونیئر نے بہترین ہندی فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔

    • Share this:
      National Film Awards 2022:حال ہی میں نیشنل فلم ایوارڈز 2022 کا(National Film Awards 2022) اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ساؤتھ سینما کے تجربہ کار سوریا(Suriya) اور بالی ووڈ کے سوپر اسٹار اجے دیوگن (Ajay Devgn) کو بہترین اداکار کا خطاب ملا ہے۔ اس کے علاوہ سوریا کی سورارائی پوٹرو کو بہترین فلم کا نیشنل ایوارڈ ملا ہے لیکن بالی ووڈ ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی مشہور فلم دی کشمیر فائلز نیشنل ایوارڈ میں ایک بھی ایوارڈ حاصل نہیں کرسکی۔ ایسے میں وویک اگنی ہوتری نے اپنی خاموشی توڑی ہے۔

      وویک اگنی ہوتری نے کہی یہ بڑی بات
      یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال کی سب سے کامیاب ہندی فلم دی کشمیر فائلز کے بارے میں قیاس لگایا جارہا تھا کہ یہ فلم اس سال کے نیشنل فلم ایوارڈز میں کمال دکھا سکتی ہے لیکن ایسا نہ ہوسکا اور وویک اگنی ہوتری نے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ وویک اگنی ہوتری نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ٹویٹ کیا اور لکھا کہ اجے دیوگن، سورارائے پوٹرو، سوریا اور اپرنا بال مرلی سدھا کونگارا کو نیشنل فلم ایوارڈز میں کامیابی حاصل کرنے پر بہت بہت مبارکباد۔ ساؤتھ سنیما کے لیے اچھا دن ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندی سنیما کی دنیا کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      جب وسیم اکرم سے افیئر کی خبروں پرغصہ ہوئیں سشمیتا سین نے کہا تھا-وہ میرے۔۔۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Pashmina Roshan Debut:ریتیک کی کزن پشمینہ روشن کابالی ووڈڈیبیوجلد،ہیں کامیاب تھیٹر آرٹسٹ

      اس ہندی فلم کو ملا نیشنل ایوارڈ
      بلاشبہ بالی ووڈ کے ہدایت کار وویک اگنی ہوتری کی فلم دی کشمیر فائلز کو 68ویں نیشنل فلم ایوارڈز میں کامیابی نہیں ملی لیکن ہندی سنیما کے آنجہانی اداکار راجیو کپور اور سنجے دت کی فلم تلسی داس جونیئر نے بہترین ہندی فیچر فلم کا ایوارڈ جیتا ہے۔ اجے دیوگن کی تاناجی کو بہترین مقبول ہندی فلم اور بہترین ملبوسات والی فلم کا نیشنل ایوارڈ ملا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: