جب سرعام سلمان خان سے پنگا لے بیٹھے تھے وویک اوبیرائے، ایشوریہ رائے نے ایکٹر کے لئے کہہ دی تھی یہ بات
وویک اوبرائے کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو اداکار کی فلم پی ایم نریندر مودی 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اداکار نے اس فلم میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار ادا کیا ہے۔ دوسری جانب سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکار فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
وویک اوبرائے کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو اداکار کی فلم پی ایم نریندر مودی 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اداکار نے اس فلم میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار ادا کیا ہے۔ دوسری جانب سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکار فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی فلموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر اداکار کی ذاتی زندگی کے چرچے ہوتے ہیں۔ سلمان خان کا تنازعات کے ساتھ بھی پرانا رشتہ ہے۔ سلمان خان کا نام اب تک کئی بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا جا چکا ہے، ایک وقت تھا جب اداکار کا نام ایشوریا رائے کے ساتھ بھی جوڑا جاتا تھا۔ ایشوریہ رائے اور سلمان خان سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہم دل دے چکے صنم کی شوٹنگ کے دوران قریب آئے تھے لیکن رپورٹس کے مطابق ان کا رشتہ زیادہ دن نہیں چل سکا۔
سلمان خان سے علیحدگی کے بعد ایشوریا رائے کا نام اداکار وویک اوبرائے کے ساتھ جوڑا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ایشوریا کو لے کر وویک اور سلمان خان کے درمیان ہمیشہ جھگڑا رہتا تھا۔ ایک بار وویک اوبرائے نے بھری پریس کانفرنس میں سلمان خان کو دھمکی دی تھی۔ ایشوریا رائے نے وویک اوبرائے کی اس حرکت کو غیر دانشمندانہ سمجھتے ہوئے خود کو اس سے دور کر لیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی وویک اوبرائے کی بالی ووڈ فلموں سے دوری اس دن کے بعد بڑھ گئی۔ ایک وقت ایسا آیا کہ وویک کو انڈسٹری میں کام ملنا بالکل بند ہو گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:
وویک اوبرائے نے بھی ایشوریا رائے کا نام لیے بغیر پورے واقعے کا الزام ان پر لگا دیا تھا۔ اداکار نے ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ انہیں قریبی لوگوں نے اکسایا جس کے بعد انہوں نے اسی طرح کا رد عمل دیا۔
وویک اوبرائے کے ورک فرنٹ کے بارے میں بات کریں تو اداکار کی فلم پی ایم نریندر مودی 2019 میں ریلیز ہوئی تھی۔ اداکار نے اس فلم میں ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کا کردار ادا کیا ہے۔ دوسری جانب سلمان خان کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکار فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اس کے علاوہ، اداکار نے سال 2023 کے لیے اپنی ایک فلم کبھی عید کبھی دیوالی کی ریلیز کی تاریخ بک کر لی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔