ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

آبروریزی اورقتل کے قصورواروں کوموت نہیں ایسی سزا دلانا چاہتی ہیں وحیدہ رحمٰن

آبروری ریزی اورقتل پرناراضگی ظاہرکرتے ہوئے عظیم اداکارہ وحیدہ رحمن نےکہا کہ آبروریزی اورقتل بھیانک اورنہ بھلانے والا جرم ہے، لیکن وہ قصورواروں کےلئےموت کی سزا کےبدلےعمرقید چاہتی ہیں۔

  • Share this:
آبروریزی اورقتل کے قصورواروں کوموت نہیں ایسی سزا دلانا چاہتی ہیں وحیدہ رحمٰن
آبروریزی اور قتل کے ملزمین پر بولیں وحیدہ رحمٰن

ممبئی: حیدرآباد اوراناؤ میں خواتین کی آبروریزی اورقتل کے حادثات سے پورے ملک میں ناراضگی ہے، جہاں ایک طرف حیدرآباد کی خاتون ڈاکٹرسےآبروریزی کے ملزمین کا انکاؤنٹرہوگیا۔ وہیں دوسری طرف اناؤمیں آبروریزی کے ملزمین کے ذریعہ خواتین کوزندہ جلا دینے والے حادثہ نے سبھی کوحیران کردیا۔ وہیں اس طرح کے حادثات پربالی ووڈ کے کئی اسٹارس سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنا غصہ اوردکھ ظاہرکرچکے ہیں۔ اسی درمیان سابق عظیم اداکارہ وحیدہ رحمٰن نے بھی اسےلےکربات کی ہے۔ ملک کے ہرشہری کی طرح وہ بھی ان حادثات سے غصے میں ہیں۔


آبروری ریزی اورقتل پرغصہ ظاہرکرتے ہوئے اداکارہ وحیدہ رحمن نےکہا کہ آبروریزی اور قتل بھیانک اورنہ بھلانے والا جرم ہے، لیکن وہ قصورواروں کےلئے موت کی سزا کے بدلے عمرقید چاہتی ہیں۔ گزشتہ ہفتےاس معاملےکے سبھی ملزمین کی موت پولیس کے ساتھ ایک تصادم کے دوران ہوگئی تھی۔ اس مڈبھیڑکی زیادہ ترلوگوں نے تعریف کی، لیکن اس حادثہ نےغیرمعمولی سزا کولے کرتشویش میں اضافہ کردیا ہے۔


وحیدہ رحمٰن نے کہا کہ بھلائے نہیں جاسکتے ہیں یہ جرائم۔
وحیدہ رحمٰن نے کہا کہ بھلائے نہیں جاسکتے ہیں یہ جرائم۔


اس سے متعلق وحیدہ رحمٰن سے سوال کیا گیا تو انہوں نےاتوارکی رات پی ٹی آئی سے بات چیت میں کہا کہ 'آبروریزی اورقتل جیسے خوفناک حادثات بھلانے والے جرائم نہیں ہیں، لیکن اب بھی مجھےایسا لگتا ہےکہ ہمارے ہاتھ میں کسی کومارنا نہیں ہے۔ زانیوں کوپوری زندگی کےلئےجیل میں سڑنےکےلئے چھوڑ دینا چاہئے'۔ واضح رہےکہ وحیدہ رحمٰن  موسیقارروپ کمارکی پہلی کتاب 'وائلڈ وائس' کےاجراء کے موقع پرپہنچی تھیں۔ اسی دوران انہوں نے میڈیا سے بھی بات چیت کی۔ پروگرام میں موجود فلم پروڈیوسرراکیش اوم پرکاش مہرا نے بھی یہ کہا کہ وہ 'مڈبھیڑ' کو'اچھی خبر' کے طورپرنہیں دیکھتے ہیں۔
First published: Dec 09, 2019 11:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading