بالی ووڈ میں اکثر ’نیپوٹزم‘ کی بات ہوتی رہی ہے اور ‘اسٹارکڈس‘ اپنے اپنے طریقے سے خود کو ثابت کرنے کے ترک دیتے رہے ہیں۔ لیکن شاہ رخ خان (Shah Rukh Khan) کی بیوی گوری خان (Gauri Khan) نے اپنے کیریئر میں سب سے بڑی پریشانی ‘شاہ رخ خان کی بیوی‘ ہونا ہی بتایا ہے۔ سن کر تھوڑا عجیب لگے گا، لیکن گوری خان نے یہ بات ’کافی ود کرن‘ کے تازہ ایپیسوڈ میں کہی ہے۔ اس بار اس شو میں شاہ رخ خان کی بیوی اور فیشن ڈیزائنر گوری خان نظر آنے والی ہیں۔
شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان نے اپنے کیریئر میں سب سے بڑی پریشانی ‘شاہ رخ خان کی بیوی‘ ہونا ہی بتایا ہے۔ سن کر تھوڑا عجیب لگے گا، لیکن گوری خان نے خود یہ بات کہی ہے۔

گوری خان ’کافی ودھ کرن‘ میں مہیپ کور اور بھاونا پانڈے کے ساتھ نظر آئیں گی۔
گوری خان کے علاوہ ان کی قریبی دوست مہیپ کپور (سنجے کپور کی بیوی) اور بھاونا پانڈے (چنکی پانڈے کی بیوی) بھی اس کاوچ میں بیٹھے ہوئے نظر آئیں گی۔ شاہ رخ خان کی بیوی گوری خان ایک لیڈنگ انٹیریئر ڈیکوریٹنگ بزنس کی مالکن ہیں۔ ساتھ ہی گوری خان پروڈکشنگ اہوس ‘ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ‘ کے تحت کئی فلموں کو بھی پروڈیوز کرچکی ہیں۔ حالانکہ ان کی کامیابی کے اس سفر میں سپر اسٹار شوہر شاہ رخ خان کا ٹیگ ان کے لئے ہمیشہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں۔رانی چٹرجی نے جم میں اتاری ٹی-شرٹ، فلانٹ کی فٹنسیہ بھی پڑھیں۔کھلی شرٹ میں ادائیں دکھاتی ہوئیں ریا چکرورتی، تصاویر دیکھ کر فینس میں لگ گئی آگگوری خان نے شیئر کیا، ’ایک نئے پروجیکٹ پر غور کرتے وقت، کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں، جو مجھے ایک ڈیزائنر کے طور پر مانتے ہیں، لیکن کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے جب یہ اس طرح سے کام نہیں کرتا ہے۔ کیونکہ بار لوگ شاہ رخ خان کی بیوی کے ساتھ کام کرنے کے بوجھ سے نہیں جڑنا چاہتے ہیں۔ میرے لئے یہ (سیلبرٹی بیوی کا ٹیگ)
50 فیصد وقت کے خلاف ہی کام کرتا ہے‘۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان جلد ہی زویا اختر کی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ وہیں ان کا بیٹا آرین خان بھی فلم کی ہدایت کاری میں دلچسپی رکھتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔