உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Koffee With Karan: طلاق کے بعد بھی عامر خان کو ہے کرن راو سے خاص لگاو، کہا-’وہ-میں ہمیشہ ایک فیملی رہیں گے‘

    • Share this:
      عامر خان (Aamir Khan) ان دنوں اپنی موسٹ اویٹیڈ فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ (Laal Singh Chaddha) کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ آج (3 اگست) کو وہ کرن جوہر (Karan Johar) کے شو کافی ودھ کرن سیزن 7، (Koffee With Karan 7) میں اپنی کو اسٹار کرینہ کپور خان (Kareena Kapoor Khan) کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اس دوران عامر خان اپنی سابق اہلیہ کرن راو کے ساتھ اپنے حالات کے بارے میں بات کرنے والے ہیں۔ شو کے پانچویں ایپیسوڈ میں عامر خان نے شیئر کیا کہ طلاق کے بعد بھی کرن راو اور رینا دتہ کے ساتھ ان کا رشتہ پیار اور احترام کا ہے۔

      کافی ودھ کرن (Koffee With Karan) میں عامر خان (Aamir Khan) ایک بار پھر سے اپنی فیملی اور اپنی سابق اہلیہ کے ساتھ اپنے حالات اور تعلقات سے متعلق بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ کرن جوہر کے ساتھ کھل کر بات چیت کے دوران، عامر خان نے شیئرکیا کہ ان کے رشتے میں کوئی ‘تلخ لمحہ‘ نہیں ہوسکتا ہے۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Karan Johar (@karanjohar)






      ’ہم لوگ ہمیشہ فیملی ہی رہیں گے‘

      اپنی دونوں سابقہ بیویوں کرن راو اور رینا دتہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میرے من میں ان دونوں کے لئے سب سے زیادہ احترام‘۔ ہم لوگ ہمیشہ فیملی ہی رہیں گے۔ عامر خان نے کرن راو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے رینا دتہ سے شادی کی تھی۔

      ہفتے میں ایک بار دونوں بیویوں سے آج بھی ملتے ہیں عامر خان

      عامر خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ لوگ مانتے ہیں کہ ان کی اپنی دونوں بیویوں کے ساتھ اب رشتے اچھے نہیں ہیں، لیکن میں بتا دوں کہ ہم سبھی ہفتے میں ایک بار ایک ساتھ ملتے ہیں، چاہے ہم کتنے بھی مصروف کیوں نہ ہوں۔ ہمارے درمیان آج بھی ایک دوسرے کے تئیں بہت سچی دیکھ بھال، پیار اور احترام ہے۔

      پرومو ہے ثبوت، انٹرٹیننگ ہوگا ایپیسوڈ

      شو کا جو پرومو ریلیز ہوا ہے، اسے دیکھنے کے بعد لگتا ہے کہ شو زبردست انٹرٹیننگ ہونے والا ہے۔ عامر خان فل آن موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ عامر خان اور کرینہ کپور خان، کرن جوہر کی ٹانگ کھنچائی کا کوئی موقع نہیں چھوڑنے والے ہیں۔ عامر خان نے کرن جوہر کو مہمان سے پرسنل سوال پوچھنے پر ٹرول کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ چیٹ شو میں کرن جوہر کرینہ کپور خان سے بچے ہونے کے بعد کوالٹی سیکس کے متھ یا سچ ہونے پر سوال پوچھنے والے ہیں، جس کا جواب دے کر انہوں نے فلمسازوں کی بولتی بند کردی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: