اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Upcoming Web Series & Films:ہولی کے طویل ویکینڈ میں OTTپر بکھریں گے ان فلموں اور ویب سیریز کے رنگ، دیکھیے پوری فہرست

    نیٹ فلیکس پر ونڈ فال، بلیک کریب، ایٹرنلی کنفیوزڈ اور ایگر فار لو، وداوٹ سینگ گڈ بائے، اِز اٹ کیک، 18 مارچ کو آرہی ہیں۔ ساتھ ہی دی کرسڈ، کریکاؤ مونسٹر اور ینگ فیمس اینڈ افریقن سیریز کے پہلے سیزن کو بھی اسٹریم کیا جا رہا ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: اکشے کمار بچن پانڈے بن کر ہولی پر شوٹنگ کرنے آرہے ہیں تو او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر بھی ویب سیریز اور فلموں کے رنگ بکھرنے والے ہیں۔ آئیے آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں کہ کس OTT پلیٹ فارم پر کیا آنے والا ہے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by amazon prime video IN (@primevideoin)

      18 مارچ کو او ٹی ٹی پر مچے گا گھمسان
      ودیا بالن اور شیفالی شاہ کی فلم جلسہ پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوگی۔ تھرلر فلم کی ہدایت کاری سریش تریوینی نے کی ہے، جنہوں نے ودیا اور راج کمار راؤ کے ساتھ مل کر تمھاری سُللو کو پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم کی کہانی مایا (ودیا بالن) اور رخسانہ (شیفالی شاہ) کی زندگی کے گرد گھومتی نظر آئے گی۔ جن کی زندگیوں میں ایک ایسی دنیا ہے جس میں انتشار، بھید، جھوٹ، سچ، فریب اور بے شمار واقعات شامل ہیں۔ ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ فلم کی کہانی چھٹکارا اور بدلہ لینے پر مبنی ہوگی۔

      View this post on Instagram

      A post shared by ZEE5 (@zee5)

      ڈارک کامیڈی سیریز بلڈی برادرز Zee5 پر ریلیز ہو رہی ہے۔ اس سیریز میں جے دیپ اہلاوت اور محمد ذیشان ایوب مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی دو بھائیوں جگی گروور اور دلجیت گروور کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ یہ برطانوی سیریز گلٹ کی ہندوستانی اڈیپشن ہے۔ بلڈی برادرز میں ٹینا دیسائی، شروتی سیٹھ، مایا الگ، مگدھا گوڈسے، ستیش کوشک اور جتیندر جوشی جیسے شاندار اداکار مختلف کرداروں میں نظر آئیں گے۔

      View this post on Instagram

      A post shared by Voot Select (@vootselect)

      ووٹ سلیکٹ پر اپہرن کا دوسرا سیزن اپہرن-2 سب کا کٹے گا دوبارہ ریلیز ہو رہا ہے۔ ارونودے سنگھ اس کرائم تھرلر میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ارونودے نے اس سیریز میں اتراکھنڈ کے پولیس انسپکٹر رودر سریواستو کا کردار ادا کیا ہے۔ ماہی گل، ندھی سنگھ، ورون بدولا، سانند ورما نے پہلے سیزن میں اہم کردار ادا کیے تھے۔ ندھی سنگھ، سانند اور سنیہل ڈکشٹ مہرا بھی دوسرے سیزن کا حصہ ہیں۔

      View this post on Instagram

      A post shared by SonyLIV (@sonylivindia)

      سونی لیو پر ملیالم فلم سیلوٹ تامل، تیلگو، کنڑ کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں مرکزی کردار دولکر سلمان اور منوج کے جین نے ادا کیے ہیں۔ دولکر ایک پولیس افسر کے کردار میں ہیں۔ روشن ایڈریوز کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ایک غیر حل شدہ کیس کے گرد گھومتی ہے جسے ریٹائرڈ سینئر انسپکٹر اروند کروناکرن اپنی سروس کے دوران حل نہیں کر سکے۔ یہ فلم براہ راست OTT پلیٹ فارم پر آرہی ہے۔

      نیٹ فلیکس پر ونڈ فال، بلیک کریب، ایٹرنلی کنفیوزڈ اور ایگر فار لو، وداوٹ سینگ گڈ بائے، اِز اٹ کیک، 18 مارچ کو آرہی ہیں۔ ساتھ ہی دی کرسڈ، کریکاؤ مونسٹر اور ینگ فیمس اینڈ افریقن سیریز کے پہلے سیزن کو بھی اسٹریم کیا جا رہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: