ویب سیریز جن کا بجٹ رہا ہے 100 کروڑ سے زیادہ، جانیے مرزا پور پر کیا گیا کتنا خرچ

ویب سیریز جن کا بجٹ رہا ہے 100 کروڑ سے زیادہ، جانیے مرزا پور پر کیا گیا کتنا خرچ

ویب سیریز جن کا بجٹ رہا ہے 100 کروڑ سے زیادہ، جانیے مرزا پور پر کیا گیا کتنا خرچ

آج ہم آپ کو ان ویب سیریز کے بارے میں بتائیں گے جو ہندوستان میں اب تک ہونے والے دیگر شوز سے مہنگی ہیں۔ یعنی 5 مہنگی ترین ہندوستانی ویب سیریز

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai, India
  • Share this:
    گزشتہ کچھ سالوں میں او ٹی ٹی کی دنیا کئی معنوں میں فلموں سے کہیں زیادہ بڑی ہوگئی ہیں۔ خاص طور پر کورونا وبا کے بعد ویب سیریز اور او ٹی ٹی کی دنیا کی ایسی عادت لگ گئی ہے کہ اب سینما گھروں میں بھیڑ کم نظر آتی ہے۔بیرون ممالک میں ویب سیریز کا رجحان کافی پرانا ہے، لیکن ہندوستان میں او ٹی ٹی کلچر کی بڑھتی مقبولیت ٹی وی ویب سیریز کو لے کر شائقین میں انوکھا جوش پیدا کرچکی ہے۔

    آج ہم آپ کو ان ویب سیریز کے بارے میں بتائیں گے جو ہندوستان میں اب تک ہونے والے دیگر شوز سے مہنگی ہیں۔ یعنی 5 مہنگی ترین ہندوستانی ویب سیریز،آئیے جانتے ہیں ان کے بارے میں۔

    میڈ اِن ہیون

    اس فہرست میں پہلا نام میڈ ان ہیون ہے۔ شائقین اس مقبول ویب سیریز کے دوسرے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس انتہائی مقبول اور ہٹ سیریز کے پہلے سیزن کا بجٹ 100 کروڑ روپے تھا۔ پہلے سیزن میں بڑے سیٹ اور ہوش اڑا دینے والے مناظر تھے۔ اس سیریز میں سوبھیتا دھولیپالا اور جم سربھ کے ساتھ ارجن ماتھر، کالکی کیکالا، ششانک اروڑہ بھی اہم کرداروں میں نظر آئے تھے۔

    مرزاپور 2

    کالین بھیا، گڈو، ببلو، گولو گپتا اور منا بھیا کو کون بھول سکتا ہے۔ مرزا پور، جو کہ ملک کی سب سے سوپر ہٹ ویب سیریز میں سے ایک ہے،اس کے مداحوں کی زبردست تعداد ہے۔ ہر کوئی اس کے تیسرے سیزن کا انتظار کر رہا ہے جب گڈو بھیا مرزا پور پر راج کرتے نظر آئیں گے۔ اس ویب شو کے پہلے سیزن کی شاندار کامیابی کے بعد، میکس نے دوسرے سیزن میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی اور اسے 60 کروڑ روپیے کے بھاری بجٹ سے تیار کیا۔ پنکج ترپاٹھی، علی فضل، شویتا ترپاٹھی، دیویندو شرما مرزا پور سیریز میں نظر آئے تھے۔

    دی فیملی مین

    منوج واجپائی اسٹار ’دی فیملی مین‘ کی کامیابی نے انہیں سوپر اسٹار بنایا ہے۔ اس سیریز کے اب تک 2 سیزن آچکے ہیں اور تیسرے کا انتظار ہے۔ راج اور ڈی کے، کے اس سیریز کے دونون سیزن کو بنانے میں 50-50 کروڑ روپیوں کا بجٹ رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:

    بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نے ایسی ڈریس میں شیئر کردی تصویر، مچ گیا ہنگامہ، دیکھئے وائرل فوٹوز

    سیکریڈ گیمس 2

    نوازالدین صدیقی، سیف علی خان اور پنکج ترپاٹھی اسٹارر سیکریڈ گیم ویب سیریز کو شائقین نے خوب پسند کیا تھا۔ ’اپون اِچ بھگوان ہے اور اہم برہماسیم‘ جیسے اس سیریز کے ڈائیلاگ آج بھی مقبول ہے۔ اس لیے تو پہلا سیزن 40 کروڑ روپے کے بجٹ میں تیار ہوا تھا جب کہ پہلے سیزن کی سوپر کامیابی کے بعد میکرس نے دوسرے سیزن کو 100 کروڑ روپے کے بجٹ میں بنایا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    ڈرگس اسکینڈل سے ایم ایم ایس واقعہ تک، رہے کئی معاشقے، تنازع میں گھری رہی یہ مشہور اداکارہ

    24 ویب سیریز

    انیل کپور کی سیریز 24 ایسے وقت میں ٹی وی پر آئی تھی جب ویب سیریز کا کلچر نہیں تھا۔ انیل کپور کو مشہور امریکی شوکیس انڈین ریمیک میں مرکزی کردار میں دیکھا گیا تھا۔ اس شو کے ری میک کے حقوق 100 کروڑ روپے کی بھاری لاگت سے خریدے گئے تھے۔ سیریز کی کہانی ایک ایجنٹ کی زندگی کے گرد گھومتی ہے جس کا مشن 24 گھنٹے کے اندر مجرم کو تلاش کرنا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: