بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے 23 سالہ بیٹے آرین خان (Aryan Khan Bail) کو جمعرات کو بامبے ہائی کورٹ نے ضمانت دے دی تھی لیکن ان کی رہائی آج ہوسکی ہے۔ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ انہیں ساتھ لے گئے۔ وہ سیدھے منت پہنچ گئے ہیں جہاں شاہ رخ خان اور گوری خان نے بیٹے کے استقبال کیلئے گھر کو دلہن کی طرح سجا دیا ہے۔ وہیں شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر مداحوں کا زبردست ہجوم ہے اور آرین خان کی رہائی سے وہ کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
آرین کی جیل سے رہائی کی خوشی میں شاہ رخ خان کا کنبہ خوش ہے اور آرین کے استقبال میں زبردست لائٹنگ اور سجاوٹ کی۔ منت کو پوری طرح روشن کیا گیا دیواروں کو لائٹس کی لڑیوں سے سجایا گیا۔ شاہ رخ خان کے بنگلے کے باہر موجود فین نے بتایا کہ لائٹس سے بھرا ٹیمپو منت میں گیا اور شام کو کچھ لوگ منت کو دلہن کی طرح سجاتے نظر آئے۔
کروز شپ ڈرگس معاملے (Cruise Drug Case) میں تین ہفتوں سے ممبئی کی آرتھر روڈ جیل (Arthur Road Jail) میں بند آرین خان (Aryan Khan) ہفتہ کی صبح جیل سے باہر آکر شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ پہنچ گئے۔ اداکار شاہ رخ خان کی رہائش گاہ ’منت‘ کے باہر ’ویلکم ہوم آرین خان‘ (آرین خان کا گھر پر استقبال ہے) کے پوسٹر کے ساتھ مداحوں کا ہجوم لگ گیا۔ آرین خان کے ’منت‘ پہنچنے کے بعد وہاں مداحوں نے آتش بازی شروع کی۔
'منت' کے باہر جمع ہونے والے مداح 'ویلکم پرنس' کے نعرے لگاتے نظر آئے ۔ اسی دوران کچھ لوگ آرین کے استقبال میں پٹاخے پھوڑتے بھی نظر آئے۔ ان میں بہت سے مداح شاہ رخ خان کے ہیئر اسٹائل اور لباس کی نقل کرتے ہوئے نظر آئے۔ کئی لوگ شاہ رخ کی فلموں کے گانوں پر ڈانس کرتے نظر آئے۔

تصویر : وائرل بھیانی
بامبے ہائی کورٹ نے جمعرات کو ہی آرین خان کو ضمانت دے دی تھی۔ حالانکہ جمعہ کو ضمانت سے متعلق کاغذات صحیح وقت پر جیل میں نہ پہنچنے پر انہیں رہا نہیں کیا جاسکا۔ دوسری جانب ہفتہ کی صبح جیل افسران نے ریلیز آرڈر لینے کے لئے تقریباً ساڑھے پانچ بجے آرتھر روڈ جیل کے باہر ضمانت کی پیٹی کھولی۔ کل آرین خان کے ریلیز آرڈر کی کاپی اسی پیٹی کے اندر رکھی گئی تھی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔