اپنا ضلع منتخب کریں۔

    مغربی بنگال کے سنیما مالکوں نے پاکستانی فنکاروں والی فلم پر پابندی کی مخالفت کی

    مغربنگال کے فلم تقسیم کاروں نے پاکستانی آرٹسٹوں والی فلم کی نمائش نہ کرنے کے چار ریاستوں کے فیصلے کو غیر مناسب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلے سے پروڈکشن ہاؤسیس کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      کلکتہ : مغربنگال کے فلم تقسیم کاروں نے پاکستانی آرٹسٹوں والی فلم کی نمائش نہ کرنے کے چار ریاستوں کے فیصلے کو غیر مناسب بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے فیصلے سے پروڈکشن ہاؤسیس کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔تاہم مغربی بنگال فلم تقسیم کاروں نے کہا کہ اگر مستقبل میں پاکستانی آرٹسٹوں والے فلم پر اگر پابندی عاید کی جاتی ہے تو وہ اس کی پاسداری کریں گے۔

      خیال رہے کہ مہاراشٹر،گجرات، کرناٹک اور گوا میں سنگل سنیما مالکان نے پاکستانی آرٹسٹوں والی فلم کو نہیں دکھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔پریہ سنیما اور بائس کوپ سنیما کے مالک ارجیت دتہ نے کہا ہے کہ میرے خیال سے یہ فیصلہ غیر مناسب ہے اور اس کی وجہ سے پروڈکشن ہاؤسیس اور پرڈیوسروں کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہاں اگر یہ فیصلہ کردیا جاتا ہے کہ آئندہ کسی بھی فلم میں پاکستانی آرٹسٹوں میں کو کاسٹ نہیں کیا جائے تو پروڈکشن ہاؤسیس پھر کسی پاکستانی اداکاروں کو اپنی فلم میں کردار نہیں دیں گے۔

      دتہ کے اس موقف کی مغربی بنگال کے سنگل سنیما کے مالکان بھی حمایت کررہے ہیں ۔ان کے مطابق ’’اے دل ہے مشکل‘‘ جیسی فلموں کی نمائش روک دینے کی وجہ سے تہواروں کے اس موسم میں انہیں شدید مالی نقصان کا سامنا کرناپڑے گا۔چارریاستوں کے سنیما مالکان کے اس فیصلہ کی وجہ سے کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل ‘‘ جس میں پاکستانی اداکار فواد خان کو کاسٹ کیا گیا ہے مشکل میں ہے۔

      کلکتہ میں تین سنیما گھروں کے مالک نے کہا کہ یہ تہواروں کا موسم ہے ، جو نئی سال تک جاری رہے گا اس لیے اگر بڑی بینر والی فلموں کو سنگل سنیما گھروں میں پابندی عاید کردی جاتی ہے تو ہمیں بھی مالی نقصان ہوگا۔انوکس لائزر لمیٹڈکے سینئر ریجنل منیجر مووی پروگرامنگ اور ڈسٹر ی بیوشن پنکج لاڈھیا نے کہا کہ انہیں اس طرح کے فیصلے سے متعلق معلومات نہیں ہے اس لیے وہ کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔  مشہورادکار اور دادا صاحب پھالکے ایوارڈ یافتہ سومترا چٹرجی نے پابندی کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا ہے۔
      First published: